ایبٹ آباد: خاتون سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان گرفتار

پیر 4 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں راولپنڈی سے آئی خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں اب تک 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ میں مدرسے کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی: ’شور مچانے پر دیگر ملزمان بھاگ گئے’

ترجمان ایبٹ آباد پولیس کے مطابق واقعہ ضلع ابیٹ ابا میں تھانہ بکوٹ کی حدود بیروٹ نامی علاقے میں پیش آیا جہاں ایک خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر 3 افراد نے اجتماعی جنسی زیادتی کی۔

پولیس کے مطابق واقعے پولیس کو خفیہ اطلاع ملی جس پر ایس ایچ او تھانہ بکوٹ علاقے میں تفتیش کے لیے گئے تو معلوم ہوا کہ اہل علاقہ میں اس حوالے سے شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ایس ایچ او نے اپنے مدعیت میں ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کی مکان کے مالک کو گرفتار کیا جہاں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ متاثرہ خاتون کو راولپنڈی سے گاڑی میں ایبٹ آباد لایا جہاں اس نے پہلے خود جنسی زیادتی کی اور بعد ازاں اپنے دو2 ساتھیوں کے ہمراہ پوری رات خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس نے دیگر ملزمان کے نام ظاہر کیے جنہیں بعد ازاں گرفتار کر لیا گیا۔

بکوٹ پولیس کے مطابق اجتماعی زیادتی کیس میں 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کو خلاف تھانہ بکوٹ میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 375A، 376، اور 34 کے تحت درج مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

ڈی پی او عمر طفیل کی ہدایت پر ایس پی محمد اشتیاق کی سربراہی میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس میں ڈی ایس پی گلیات امتیاز خان، ڈی ایس پی انوسٹیگیشن سعید یدون، ایس ایچ او بکوٹ، ایس ایچ او چھانگلہ گلی اور دیگر ماہر تفتیشی افسران شامل ہیں۔

مزید پڑھیے: ایبٹ آباد: معمولی تنازع خونی واقعہ میں بدل گیا، 2 افراد قتل، متعدد گھر نذرآتش

ڈی پی او نے ٹیم کو ہدایت دی ہے کہ کیس کی شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات یقینی بنائی جائے اور ملزمان کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ پولیس حکام کے مطابق کیس کی تفتیش جاری ہے اور جلد مزید پیشرفت متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp