بجلی بل کا نیا ڈیزائن متعارف کرا دیا گیا، نئے لے آؤٹ میں خاص کیا ہے؟

پیر 4 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے الیکٹرک) نے بجلی کے بل کا نیا ڈیزائن متعارف کرایا ہے جس کا مقصد صارفین کو بجلی کے استعمال، ادائیگیوں اور دیگر تفصیلات کا واضح خلاصہ ایک ہی جگہ پر فراہم کرنا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس نئے لے آؤٹ کے تحت تمام بل آئندہ جاری کیے جائیں گے، تاہم بلنگ کے نرخ، زمرہ جات یا سلیب میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ اس وقت جو ٹیرف رائج ہے، وہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے جولائی 2025 میں جاری کردہ ہے اور ملک بھر کی تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں پر یکساں طور پر لاگو ہوتا ہے۔

نئے بل کا ڈیزائن کے الیکٹرک کی نئی صارف دوست پالیسی کا حصہ ہے، جس کے ذریعے بجلی کے استعمال اور اس پر آنے والے اخراجات کو واضح، شفاف اور باآسانی سمجھا جا سکنے والا بنایا گیا ہے۔ یہ نیا لے آؤٹ مختلف صارف گروپس سے مشاورت کے بعد ترتیب دیا گیا ہے۔

بل کی نمایاں خصوصیات میں تمام مالی حسابات کا ایک ہی صفحے پر خلاصہ، اہم معلومات و اعلانات کے لیے مخصوص خانہ، بجلی کے نرخ، ٹیکس کی تفصیلات اور صارف کی بنیادی معلومات جیسے کہ کنیکٹڈ لوڈ، اکاؤنٹ نمبر اور سیکیورٹی ڈپازٹ شامل ہیں۔

بل میں ’پیغام بورڈ‘ کا نیا فیچر بھی شامل کیا گیا ہے، جو صارفین کو ان کے اکاؤنٹ سے متعلق ضروری معلومات، حکومتی احکامات یا ٹیرف میں تبدیلیوں سے بروقت آگاہ کرےگا۔

ایک اور اہم پہلو یہ ہے کہ نئے ڈیزائن کے تحت بل کے ساتھ علیحدہ فلائرز کی ضرورت کم ہوگئی ہے، کیونکہ ماضی میں دی جانے والی اضافی معلومات اب بل کے پچھلے صفحے پر ہی درج کی گئی ہیں۔ اس اقدام سے نہ صرف ماحولیاتی تحفظ کو فروغ ملے گا بلکہ نیٹ میٹرنگ، اسمارٹ میٹر اپڈیٹس اور دیگر سروس معلومات بھی باآسانی دستیاب ہوں گی۔

کے الیکٹرک کی سینیئر ڈائریکٹر اور صارفین کے تجربات کی سربراہ نور افشاں نے اس موقع پر کہاکہ نیا بل ڈیزائن ادارے کے شفاف رابطے اور صارفین کے ساتھ مؤثر رابطہ کاری کے عزم کی جھلک ہے، جو صارفین کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی