’اسے بہت سنبھال کر رکھنا‘، فہد مصطفیٰ کا ثمر جعفری کو سالگرہ پر انوکھا تحفہ

منگل 5 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف پاکستانی اداکار، پروڈیوسر اور میزبان فہد مصطفیٰ نے نوجوان اداکار ثمر جعفری کو ان کی سالگرہ پر ایک منفرد اور یادگار تحفہ دے کر سب کی توجہ حاصل کر لی۔

فہد مصطفیٰ نے اپنے پروڈکشن ہاؤس بگ بینگ انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والے ڈرامے پرورش کے مرکزی اداکار ثمر جعفری کی سالگرہ نہ صرف جوش و خروش سے منائی بلکہ اس موقع پر ایک مزاحیہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی، جسے شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’فہد مصطفیٰ نے نوکری سے نکلوایا‘، فوٹوگرافر کے اداکار پر سنگین الزامات

ثمر جعفری، جنہوں نے ڈرامہ مائی ری کے بعد اب پرورش میں اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیت لیے ہیں، ان دنوں تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔ ان کی 22ویں سالگرہ کے موقع پر بگ بینگ پروڈکشنز کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں فہد مصطفیٰ، ہدایت کار میثم نقوی اور ڈرامے میں سمیر کا کردار ادا کرنے والے اداکار ابوالحسن بھی شریک تھے۔

تقریب کا سب سے دلچسپ لمحہ وہ تھا جب فہد مصطفیٰ نے مذاقاً ثمر جعفری کو ’سر فہد مصطفیٰ‘ کہہ کر پکارا اور کہا یہ لیجنڈ ہیں، اب دیکھتے ہیں یہ کیک کاٹنے میں کتنے ماہر ہیں۔ پھر فہد مصطفیٰ 100 روپے مانگتے ہوئے دکھائی دیے لیکن ہدایتکار میثم نقوی نے کہا کہ ان کے پاس 50 روپے ہیں۔

فہد مصطفیٰ نے میثم نقوی سے 50 روپے کا نوٹ لے کر تحفے میں ثمر جعفری کو دے دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے ثمر کو تاکید کی ’اسے بہت سنبھال کر رکھنا‘۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مداحوں کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے گئے۔ ایک صارف نے لکھا انکل 50 روپے میں بےبی شارک سنا دیں۔ کئی صارفین نے کہا کہ 50 روپے کا یہ نوٹ انہیں بھی چاہیے۔ ایک صارف نے طنزاً کہا ’کم پیسے دیا کرو بھائی، ابھی چھوٹا ہے‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ