’فہد مصطفیٰ نے نوکری سے نکلوایا‘، فوٹوگرافر کے اداکار پر سنگین الزامات

جمعرات 31 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکار و ٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ فوٹو گرافر عمر سعید نے سنگین الزامات عائد کر دیے۔

عمر سعید نامی فوٹوگرافر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فہد مصطفیٰ کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں اداکار وہاں موجود دوسرے افراد کی جانب اشارے کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے ویڈیو پوسٹ کرنے کے ساتھ انکشاف کیا کہ فہد مصطفیٰ نے شو کے سیٹ پر ان کے ساتھ توہین آمیز رویہ اختیار کیا۔ فوٹوگرافر نے فہد مصطفیٰ پر یہ الزام بھی لگایا کہ انہوں نے انہیں اے آر وائی ڈیجیٹل کی نوکری سے نکلوایا۔

یہ بھی پڑھیں: ’فہد مصطفیٰ کون ہیں‘، فیملی وی لاگنگ کی مخالفت پر رجب بٹ کی اداکار پر تنقید

جیتو پاکستان کے فوٹوگرافر نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آج میں نے یہ ویڈیو اپنی فوٹو گیلری میں دیکھی اور افسوس کے ساتھ یہ دو سال بعد پوسٹ کر رہا ہوں۔ اس ویڈیو میں مجھے میرے ساتھیوں کے سامنے کئی بار امتیازی سلوک اور توہین کا نشانہ بنایا گیا، اور یہ سب فہد مصطفیٰ کی جانب سے ہوا۔ میں خاموش رہا کیونکہ اس نے مجھے اے آر وائی سے نکلوا دیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Omar Saeed (@omarsaeedofficial)

فوٹوگرافر نے فہد مصطفیٰ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس نے میرا کیریئر برباد کر دیا لیکن الحمدللہ، اب میرا اپنا کاروبار ہے اور میں اتنا کما لیتا ہوں کہ اپنے خاندان کا پیٹ پال سکوں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ اس کا اصلی چہرہ سب کے سامنے لایا جائے۔ یہ ہے اس کی بدنما حقیقت، اور صرف اللہ ہی جانتا ہے کہ مجھ جیسے اور کتنے لوگ ان جیسے سیلیبریٹیز کی وجہ سے تکلیف میں ہوں گے۔ دوسروں کے ساتھ ویسا سلوک کرو جیسا تم اپنے لیے چاہتے ہو۔

صارفین نے اس پر ملا جلا رد عمل دیا۔ کئی صارفین فوٹوگرافر کے حق میں آواز اٹھاتے نظر آئے اور فہد مصطفیٰ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بالکل ممکن ہے۔ فہد بعض اوقات کیمرے کے سامنے لوگوں سے کافی بدتمیزی کرتے ہیں، تو پردے کے پیچھے تو شاید اور بھی زیادہ ہوں۔ یہ ساری چمک، جوانی، پیسہ اور شہرت بس ایک بلبلہ ہے۔ دیکھتے جاؤ، وقت سب کچھ بتا دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ کے مسائل کے ذمہ دار فہد مصطفیٰ ہیں، ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کا الزام

ایک صارف نے کہا کہ یوٹیوبر رجب بٹ نے ان کے ساتھ جو کیا وہ بالکل ٹھیک کیا تھا۔ جبکہ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ یہ اچھے انسان نہیں ہیں۔ ’جیتو پاکستان‘ میں یہ جس طرح لوگوں کی بےعزتی کرتے ہیں، وہی ان کی اصل شخصیت کی عکاسی کرتا ہے۔

جہاں صارفین اداکارٰ پر تنقید کرتے نظر آئے وہیں چند صارفین نے عمر سعید کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اگر فہد مصطفیٰ نے آپ کے ساتھ اتنا برا کیا تھا تو ان کی تصویریں آپ کے سوشل میڈیا پیجز پر کیا کر رہی ہیں۔ تو کئی لوگوں نے کہا کہ یہ اب مشہور ہونا چاہتے ہیں اس لیے اس طرح کے الزامات لگا رہے ہیں۔

کئی سوشل میڈیا صارفین اس معاملے پر فہد مصطفیٰ کا موقف سننے میں بھی دلچسپی رکھتے تھے اور یہ کہتے نظرا ٓئے کہ ایہ ایک طرف کا موقف ہے دوسری طرف کا موقف بھی سامنے آنا چاہیے لیکن ابھی تک فہد مصطفیٰ نے اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’آپ دوسروں کے خاندان بیچ رہے ہیں‘، رجب بٹ کی ایک بار پھر فہد مصطفیٰ پر تنقید

واضح رہے کہ فہد مصطفیٰ پاکستانی شوبز انڈسٹری کا ایک معروف نام ہیں۔ وہ اپنی اداکاری اور گیم شو ’جیتو پاکستان‘ کی میزبانی کی وجہ سے بہت پسند کیے جاتے ہیں۔ حال ہی میں وہ ڈرامہ ’کبھی میں کبھی تم‘ کے ذریعے ٹیلی ویژن پر واپسی کرکے خبروں کی زینت بنے، جس میں انہوں نے ہانیہ عامر کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا۔ ناظرین نے رومانوی ڈرامے میں ان کی پرفارمنس کو خوب سراہا ہے۔

اگرچہ فہد مصطفیٰ نے فلموں اور پروڈکشن میں بھی کامیاب کیریئر بنایا ہے، لیکن ’جیتو پاکستان‘ آج بھی ان کی سب سے نمایاں پہچان ہے۔ فہد مصطفیٰ اکثر اپنے لائیو شو کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرتے رہتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں