بلوچستان بھر میں پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے، لورالائی اور بارکھان میں پولیس کے ساتھ جھڑپیں

منگل 5 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے مطالبے پر بلوچستان کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ کوئٹہ، لورالائی، بارکھان اور چمن سمیت دیگر شہروں میں ریلیاں اور جلسے منعقد کیے گئے، جن میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان کشیدگی بھی دیکھنے میں آئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا احتجاج: علی امین گنڈاپور ریلی سے خطاب کیے بغیر واپس روانہ، کارکنوں کا اڈیالہ جانے پر اصرار

لورالائی میں احتجاج کے دوران صورتحال اس وقت بگڑ گئی جب پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور ہوائی فائرنگ کا استعمال کیا۔ مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں لورالائی ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم اسپتال میں آکسیجن کی سہولت نہ ہونے پر ایک پولیس افسر کو نجی اسپتال بھیج دیا گیا۔ جلسے میں انسپکٹر ہمایوں ناصر معمولی زخمی ہوئے جبکہ سی آئی اے انچارج انور جلال زئی آنسو گیس سے متاثر ہوئے۔

بارکھان کے علاقے رکنی میں انتظامیہ کی جانب سے ریلی کی اجازت نہ ملنے پر کارکنوں نے ایڈووکیٹ احسن ایاز کی قیادت میں احتجاج کرتے ہوئے بلوچستان، پنجاب شاہراہ کو بند کردیا۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں سے علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی جبکہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

چمن میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے ریلی نکالی گئی جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے شرکت کی۔ ریلی کے دوران شہر کی مختلف شاہراہوں پر مارچ اور نعرے بازی کی گئی۔ اسی دوران لیویز فورس نے چمن میں پی ٹی آئی کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے، اور پی ٹی آئی کے ضلعی صدر داد محمد اچکزئی کو گرفتار کر لیا گیا۔

کوئٹہ میں پی ٹی آئی ویمن ونگ بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا گیا، جہاں خواتین کارکنان نے بھرپور نعرے بازی کی۔

یہ بھی پڑھیں: ایک گھنٹے میں عمران خان کی رہائی ممکن ہے، اسد قیصر نے بڑا دعویٰ کردیا

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی صوفیہ کاکڑ نے کہاکہ بانی تحریک انصاف عمران خان کی بے گناہ قید کو 2 سال مکمل ہو چکے ہیں، ضروری ہے کہ انہیں فی الفور رہا کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی