ڈنمارک کے ایک چڑیا گھر نے فیس بک پر ایک متنازع اپیل جاری کرتے ہوئے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ غیر ضروری مگر صحت مند چھوٹے جانور، جیسے خرگوش، مرغیاں، گنی پگ اور بعض صورتوں میں گھوڑے، عطیہ کریں تاکہ انہیں چڑیا گھر کے شکاری جانوروں کو بطور خوراک استعمال کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں:5 فٹ لمبا آبی چھپکلی نما جانور 2 ریاستوں کو چکمہ دینے کے بعد گرفتار
چڑیا گھر کا مؤقف ہے کہ ان جانوروں کو نرمی سے ہلاک کرکے یورپی لِنکس جیسے گوشت خور جانوروں کی قدرتی خوراک کا حصہ بنایا جائے گا۔ حکام کے مطابق یہ طریقہ قدرتی رویوں اور شکاری جانوروں کی فلاح کے لیے ضروری ہے۔
A zoo in Denmark has divided public opinion after issuing an unusual appeal on Facebook for people to donate unwanted animals to be used as food for its predators.
— euronews (@euronews) August 5, 2025
مزید پڑھیں: پنجاب میں جانوروں کی آلائشوں سے بائیوگیس کی تیاری کا کامیاب تجربہ
سوشل میڈیا پر اس اپیل کو تنقید اور حمایت دونوں کا سامنا ہے، جبکہ چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ پریکٹس نئی نہیں بلکہ برسوں سے جاری ہے۔