اسلام آباد میں سی ڈی اے کے شعبوں میں کیش لیس نظام نافذ کرنے کا فیصلہ

بدھ 6 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت میں عوامی سہولت اور شفافیت کو فروغ دینے کے لیے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اپنے مختلف شعبوں میں کیش لیس نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد شہری اب مختلف سروسز کی ادائیگیاں آن لائن اور ڈیجیٹل ذرائع سے کر سکیں گے۔

یہ فیصلہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اہم اجلاس میں کیا گیا، جہاں انہوں نے ہدایت دی کہ ادارے کی تمام سروسز کی فیسوں کی ادائیگی کے لیے کیو آرکوڈ سسٹم متعارف کروایا جائے تاکہ شفافیت اور عوامی سہولت کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے 16 فیصد فلٹریشن پلانٹس کا پانی آلودہ، سی ڈی اے کا اعتراف

چیئرمین سی ڈی اے کا کہنا تھا کہ اب پراپرٹی ٹیکس، واٹر چارجز، زمین کی منتقلی، پارکنگ فیس سمیت دیگر تمام فیسیں ڈیجیٹل طریقے سے ادا کی جا سکیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی ڈی اے اسلام آباد کو سیف سٹی سے اسمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہے، اور اس مقصد کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد: نالوں اور سرکاری زمینوں پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سی ڈی اے کا کریک ڈاؤن

اس ضمن میں بینکوں کے تعاون سے آن لائن پورٹل اور موبائل ایپلیکیشنز بھی جلد متعارف کروائی جائیں گی، جن کے ذریعے شہری گھر بیٹھے خدمات حاصل کر سکیں گے۔

محمد علی رندھاوا نے سی ڈی اے عملے کی تربیت اور عوامی آگاہی مہم شروع کرنے کی بھی ہدایت کی، جبکہ ون ونڈو فسیلیٹیشن سینٹر میں بھی کیش لیس نظام نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں ڈیجیٹل پارکنگ اور ایم ٹیگ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

سی ڈی اے کے ترجمان کے مطابق یہ اقدام نہ صرف مالی شفافیت کو فروغ دے گا بلکہ شہریوں کو آسان، تیز اور محفوظ سروسز کی فراہمی میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان