افریقی ملک گھانا کے جنوبی علاقے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر المناک حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں 2 وزرا سمیت مجموعی طور پر 9 افراد ہلاک ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان ہیلی کاپٹر حادثہ: روس نے اپنے شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ گھانا کے جنوبی حصے میں پیش آیا، جہاں پرواز کے دوران فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔
حکومت کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں ملک کے وزیر دفاع اور وزیر ماحولیات بھی جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
حادثے کا شکار ہونے والے افراد میں گھانا ایئر فورس کے 3 اہلکاروں سمیت دیگر سرکاری حکام بھی شامل ہیں۔
گھانا کے صدر نے اس واقعے کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں ہوائی جہاز کے بعد ہیلی کاپٹر بھی گرگیا، 7 افراد ہلاک
دوسری جانب گھانا کی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے سے قبل ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا، جب کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔