’ٹرام کیا ہمارے پاس تو سڑکیں نہیں‘، لاہور میں ٹرام چلنے پر اہل کراچی احساس محرومی کا شکار

جمعرات 7 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں پہلی بار جدید برقی ٹرام سروس کے آغاز کے بعد وہاں کے شہری خوش ہیں اور اسے شہر کی ترقی کا ایک اہم قدم قرار دے رہے ہیں، لیکن کراچی کے عوام میں شدید احساسِ محرومی پایا جا رہا ہے۔ لاہور میں چلنے والی یہ برقی ٹرام چین سے درآمد کی گئی ہے جس میں قریباً 250 مسافروں کی گنجائش ہے اور یہ ایک بار 10 منٹ چارج کرنے پر 25 سے 27 کلومیٹر کا سفر کر سکتی ہے۔

کراچی میں عوامی نقل و حمل کے نظام کی خراب حالت، سڑکوں کی خستہ حالی اور ٹرام جیسی سہولیات کی عدم موجودگی شہریوں کے روزمرہ مسائل کو مزید بڑھا رہی ہے جس کے باعث شہریوں نے لاہور کی ٹرام سروس پر خوشی منانے کی بجائے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ناقابل یقین! پنجاب میں ربڑ کے ٹائروں پر چلنے والی ٹرین آگئی‘

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شہریوں نے لاہور میں ٹرام کی سہولت ملنے کو خوش آئند تو قرار دیا لیکن ساتھ ہی کہا کہ کراچی میں بس اور سڑکوں کی حالت بھی بہتر نہیں، وہاں ٹرام کی بات کرنا ابھی دور کی بات ہے۔

عوام کی جانب سے مختلف انداز میں اس صورتحال پر ردعمل دیا جا رہا ہے۔ کئی صارفین نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس کی تعریف کی تو کئی صارفین دوسرے شہروں میں بھی ایسی سہولیات کا مطالبہ کرتے نظر آئے، ریشم سلیم نےٹرام کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ یہ لندن کے کسی شہرکا نہیں بلکہ لاہور کا نظارہ ہے۔

 صارفین ٹرام چلنے پر کراچی میں بھی ایسی ٹرام کا مطالبہ کرتے نظر آئے۔ شمع جونیجو نے کہا کہ کیا یہ ٹرام ہمیں کراچی میں مل سکتی ہے؟

ایک صارف نے طنزاً لکھا کہ کراچی میں پہلے سڑکیں تو بنا لیں۔

سیما فرحت لکھتی ہیں کہ کراچی والوں کے ایسے نصیب کہاں؟ یہ شہر تو صرف دیتا ہے اسکو ملتا کچھ نہیں۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ جب تک پیپلز پارٹی کی حکومت ہے ایسا ہونا ناممکن ہے۔

ساجدہ نامی صارف نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ وفاقی پراجیکٹ بھی صرف لاہور کے لیے ہیں کمائے کراچی اور عیاشی کرے لاہور۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ