بلوچستان حکومت اور پاکستان ریلویز کا پیپلز ٹرین سروس شروع کرنے پر اتفاق

جمعرات 7 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت بلوچستان اور پاکستان ریلویز کے درمیان عوامی فلاح و بہبود کے ایک اہم منصوبے کے تحت ’پیپلز ٹرین سروس‘ شروع کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے، ابتدائی طور پر یہ ٹرین سروس سریاب سے کچلاک کے درمیان چلائی جائے گی۔

اس حوالے سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں سروس کے جلد آغاز کے لیے عملی اقدامات شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پیپلز ٹرین سروس کوئٹہ کے نواحی علاقوں سریاب سے کچلاک کے درمیان چلائی جائے گی، جس کے روٹ پر مشاورتی عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت بلوچستان کا کوئٹہ شہر کے اندر پیپلز ٹرین چلانے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ بلوچستان کے عوام کو باعزت، سستی اور تیز رفتار سفری سہولت فراہم کرے گا، اور یہ خطے میں سفری سہولیات کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز ٹرین سروس کے لیے انجن اور بوگیاں بیرونِ ملک سے خریدنے کے بجائے پاکستان ریلویز سے ہی حاصل کی جائیں گی تاکہ مقامی وسائل کو بروئے کار لایا جا سکے اور اخراجات میں کمی ہو۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے 6 ماہ کے عرصے میں تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کرادی ہے۔

مزید پڑھیں:کوئٹہ تا کچلاک شٹل ٹرین منصوبہ کیا ہے اور اس میں کتنے اسٹیشنز شامل ہیں؟

پاکستان ریلویز اور حکومت بلوچستان نے دستیاب انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے پر بھی اتفاق کیا، جس کا مقصد سفر کو محفوظ، آرام دہ اور تیز تر بنانا ہے۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ منصوبے کے ہر مرحلے کی ذاتی طور پر نگرانی کی جائے گی اور کسی قسم کی تاخیر کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پیپلز ٹرین سروس کے ذریعے مقامی افراد کو معیاری اور آسان سفری سہولیات دستیاب ہوں گی، جو بلوچستان میں خوشحالی اور ترقی کی نئی راہیں ہموار کرے گا۔

مزید پڑھیں:12 سال بعد سیالکوٹ ایکسپریس ٹرین کی سروس بحال، روٹ کیا ہوگا؟

واضح رہے کہ پیپلز ٹرین سروس ابتدائی طورپر کوئٹہ کے نواحی علاقوں سریاب اور کچلاک کے درمیان چلائی جائے گی جس کا مقصد شہریوں کو معیاری، محفوظ اور کم لاگت سفری سہولیات فراہم کرنا ہے، منصوبے کے تحت پاکستان ریلویز کے موجودہ 5 پرانے ریلوےاسٹیشنوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا جبکہ دو نئے اسٹیشن تعمیر کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی