12 سال بعد سیالکوٹ ایکسپریس ٹرین کی سروس بحال، روٹ کیا ہوگا؟

پیر 16 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیالکوٹ ایکسپریس ٹرین کو 12 سال کے طویل وقفے کے بعد دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے، جس کا سیالکوٹ ریلوے اسٹیشن پر شاندار استقبال کیا گیا۔ ٹرین کے اسٹیشن پر پہنچنے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، ڈھول کی تھاپ اور روایتی رقص سے ماحول خوشگوار ہو گیا۔

سیالکوٹ ایکسپریس لاہور، وزیرآباد اور سیالکوٹ کے درمیان چلائی جائے گی۔ اسٹیشن ماسٹر کے مطابق یہ ٹرین لاہور سے وزیرآباد کے راستے سیالکوٹ جائے گی اور واپس اسی روٹ سے لاہور آئے گی۔

مزید پڑھیں: حکومت بلوچستان کا کوئٹہ شہر کے اندر پیپلز ٹرین چلانے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق 171 اپ ٹرین لاہور ریلوے اسٹیشن سے صبح 5 بجے روانہ ہو کر دن 10 بجکر 50 منٹ پر وزیر آباد پہنچے گی جبکہ 172 ڈاؤن وزیر آباد ریلوے اسٹیشن سے شام 4 بجے روانہ ہو کر رات 9 بجکر 50 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔

ٹرین 5 اکانومی کلاس کوچز،ایک ٹی ایل وین اور ایک بریک وین پر مشتمل ہوگی۔ شاہدرہ باغ، نارنگ، بدو ملہی، نارووال، قلعہ صوبھا سنگھ، پسرور، چونڈا، سیالکوٹ اور سمبڑیال سٹاپ ہوں گے۔

سیالکوٹ کے عوام ایک عرصے سے اس ٹرین کی بحالی کا مطالبہ کر رہے تھے، جو آج پورا ہوگیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp