ایپل جلد اپنی نئی سیریز ’iPhone 17‘ متعارف کرانے جا رہا ہے، جس میں ایک خاص ماڈل آئی فون 17 ایئر کی بازگشت زوروں پر ہے، یہ ماڈل ایپل کی تاریخ کا سب سے پتلا اسمارٹ فون ہوسکتا ہے، جس کی موٹائی محض 5.5 ملی میٹر جبکہ اس کا ڈسپلے 6.6 انچ کا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ایپل صارفین کے لیے گوگل کا نیا فیچر، اہم سہولت دیدی
ماہرین کے مطابق ایپل کا یہ پتلا ڈیزائن مارکیٹنگ حکمت عملی کا حصہ ہوسکتا ہے، کیونکہ یہ خصوصیت صارفین کی مانگ کے بجائے برانڈ کی پہچان کو بڑھانے کے لیے اپنائی گئی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایپل اس فون کی مدد سے قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی سست پیشرفت سے توجہ ہٹانے کی کوشش کرسکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق آئی فون ایپل کے مستقبل کے فولڈایبل اسمارٹ فون کی بنیاد رکھ سکتا ہے، جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ 2026 تک متعارف کروایا جائے گا، اور اس کی ممکنہ قیمت 2 ہزار امریکی ڈالر تک ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایپل کا امریکا میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
دوسری جانب سام سنگ کی جانب سے فولڈایبل ٹیکنالوجی میں مسلسل جدت کا سلسلہ جاری ہے۔ حال ہی میں کمپنی نے گیلیکسی زیڈ فولڈ 7 اور S25 ایج متعارف کرائے، اور اب گیلیکسی جی فولڈ کے نام سے ایک ٹرائی فولڈ ڈیوائس کی جھلک بھی پیش کی جاچکی ہے، جو ممکنہ طور پر 2025 کے اختتام تک لانچ کی جائے گی۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ اگرچہ ایپل اس میدان میں تاخیر سے قدم رکھ رہا ہے، تاہم جس طرح اس کے پہلے آئی فون اور ایپل واچ نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچایا، ویسے ہی اس کا فولڈ ایبل فون بھی انٹرنیٹ پر دھوم مچا سکتا ہے۔