لاہور میں چینی کا بحران مزید گہرا ہوگیا ہے، لیگی رہنما اور سابق وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پرجاری بیان میں انکشاف کیا ہے کہ شہر میں پرچون دکاندارچینی فروخت کرنے سے انکار کر رہے ہیں، جس سے عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
لاھور میں چینی کا بحران بڑھ رھا ھے
پرچون دکاندار چینی نہیں بیچ رھے ، ضلعی انتظامیہ کے میجسٹریٹ بسا اوقات بغیر خریداری دکانداروں کے خلاف چالان کاٹ رھے ھیں
دکانداروں کا موقف ھے کہ 190 روپے خرید کر 173 پر بیچنا ممکن نہیں چنانچہ انہوں نے چینی رکھنا بند کر دیا ھے
شوگر مافیا کو…
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) August 6, 2025
سعد رفیق کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے مجسٹریٹ بعض اوقات بغیر خریداری کے ہی دکانداروں کے خلاف چالان جاری کر رہے ہیں، دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ جب وہ چینی 190 روپے فی کلو خریدتے ہیں تو اسے 173 روپے فی کلو مقررہ قیمت پربیچنا ممکن نہیں، اسی لیے انہوں نے چینی رکھنا ہی بند کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ سعد رفیق کی اپنی ہی حکومت پر کڑی تنقید کیوں؟
معاشی ماہرین کے مطابق چینی کے بحران کی ایک بڑی وجہ شوگرمافیا کا من مانی قیمتیں مقرر کرنا اور ذخیرہ اندوزی ہے، سعد رفیق نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شوگر مافیا کو لگام دی جائے اور اس مسئلے کا مستقل حل تلاش کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔