مکہ مکرمہ میں 9 اگست کو 45واں عالمی قرآن مقابلہ، 128 ملکوں کے قراء کی شرکت متوقع

جمعہ 8 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں بین الاقوامی سطح کا پینتالیسواں قرآن کریم مقابلہ 9 اگست کو مسجد الحرام میں منعقد ہوگا جس میں دنیا کے 128 ممالک سے قراء وحفاظ کی شرکت متوقع ہے۔ مقابلے کا اہتمام سعودی وزارتِ امور اسلامی، دعوت و رہنمائی کر رہی ہے۔

یہ مقابلہ حفظ، تلاوت اور تفسیرِ قرآن کے میدان میں دنیا کے نمایاں ترین دینی مقابلوں میں شمار ہوتا ہے، اور اس بار شرکت کرنے والے ملکوں کی تعداد ماضی کے تمام مقابلوں سے زیادہ ہے، مقابلے کی تقریبات مسجد الحرام کے مقدس ماحول میں منعقد ہوں گی، جو نہ صرف اس کی روحانیت میں اضافہ کرے گا بلکہ عالمی سطح پر اس کے وقار کو مزید بلند کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ حسن قرأت: ایرانی قاری یونس شاہ مرادی نے جیت لیا

وزیر امور اسلامی، دعوت ورہنمائی شیخ ڈاکٹر عبد اللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے اس موقع پر خادم حرمین شریفین اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت کی یہ سرپرستی قرآن کریم سے اس کی دیرینہ وابستگی اور عالمی سطح پر اس کی خدمت کا عملی اظہار ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عالمی مقابلہ ہر سال ایسے باصلاحیت قراء کو اکٹھا کرتا ہے جو قرآن کے پیغام کو امن، اعتدال اور وحدت کے ساتھ دنیا تک پہنچانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔ ’یہ مقابلہ محض ایک دینی تقریب نہیں بلکہ سعودی عرب کی فکری قیادت، اسلام دوستی اور بین الاقوامی سطح پر قرآن کی خدمت کا مظہر ہے۔‘

مزید پڑھیں:سعودی عرب میں تعلیمی نظام میں بڑی تبدیلی، 2 سیمسٹر کا ماڈل دوبارہ نافذ العمل

ان کے مطابق، مملکت قرآن کے حوالے سے جس ذمے داری کا بوجھ اپنے کاندھوں پر لیے ہوئے ہے، یہ مقابلہ اسی تسلسل کا ایک مضبوط باب ہے۔

یاد رہے کہ یہ قرآنی مقابلہ پہلی بار1399 ہجری میں شروع کیا گیا تھا، اور آج اسے دینی دنیا میں ایک ممتاز مقام حاصل ہے۔ ہر سال یہ مقابلہ درجنوں ملکوں کے قرآنی نمائندوں کو مسجد الحرام میں اکٹھا کر کے قرآن کے عالمی پیغام کو زندہ کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:سعودی عرب کا اسرائیلی وزیر کی مسجد الاقصیٰ میں اشتعال انگیزی پر شدید ردعمل

تجزیہ کاروں کے مطابق، ایسے مقابلے عالم اسلام میں قرآن سے تعلق کو مضبوط بنانے، نئی نسل میں قرآن فہمی کا شعور اجاگر کرنے، اور امت مسلمہ کو ایک فکری وروحانی مرکز پر جمع کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: وزیراعظم کا سفارتی کوششوں میں تعاون فراہم کرنے والے ممالک سے اظہار تشکر

آپریشن ایپک فیوری کامیاب، ایران کو بڑی شکست دی، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ

ایوانِ صدر میں سفارتی تقریب، 6 ممالک کے سفیروں نے صدر زرداری کو اپنی اسناد پیش کیں

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟