لیببو گُڑیا کی بڑھتی مقبولیت بڑی چوری کا باعث، 30 ہزار ڈالر کا نقصان

جمعہ 8 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لیببو گُڑیا کے بڑھتے جنون نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے لاپونتے میں ایک چھوٹی ری سیل شاپ میں بڑی چوری کو جنم دیا، جہاں چور تقریباً 30 ہزار امریکی ڈالر مالیت کا سامان چرا کر لے گئے، جس میں تمام لیببو گُڑیا شامل تھیں۔

یہ گُڑیا، جو بڑی آنکھوں والی خوبصورت مگر عجیب و غریب شکل کی پلس ٹوائز ہیں، ٹک ٹاک پر بے حد مقبول ہو چکی ہیں اور عام کھلونوں کے مقابلے میں کافی مہنگی سمجھی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میکسیکو: لوگوں کو خوفزدہ کرنے والی ڈراؤنی گڑیا گرفتار

ای بی سی نیوز کے مطابق شاپ کی شریک مالک کے مطابق دکان صرف دو ماہ سے کام کر رہی تھی جب بدھ کی صبح چوروں نے اس کے سامنے کا دروازہ توڑ کر سامان لوٹ لیا۔ ان کا کہنا تھا: ’ہم نے اس مقام تک پہنچنے کے لیے بہت محنت کی، اور وہ بس یوں ہی آ کر سب کچھ لے گئے، یہ واقعی بہت برا ہے۔‘

دلچسپ بات یہ ہے کہ چوروں نے الیکٹرانکس، نقدی یا دیگر اشیا لینے کے بجائے صرف قیمتی لیببو گُڑیا پر ہی توجہ دی۔

یہ بھی پڑھیں: جاپان میں گڑیاؤں کا تہوار کیوں اور کیسے منایا جاتا ہے؟

مالک کا خیال ہے کہ یہ واردات پہلے سے منصوبہ بندی کے تحت کی گئی کیونکہ واقعے سے ایک رات پہلے انہوں نے دکان کے قریب ایک مشکوک ٹرک کھڑا دیکھا تھا۔ انہیں شک ہے کہ چور دکان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نظر رکھے ہوئے تھے، جہاں انہوں نے نئی لیببو گُڑیا کی آمد کے بارے میں ویڈیو پوسٹ کی تھی۔

لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف ڈیپارٹمنٹ کا سٹی آف انڈسٹری سب اسٹیشن اس چوری کی تفتیش کررہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ