میکسیکو: لوگوں کو خوفزدہ کرنے والی ڈراؤنی گڑیا گرفتار

منگل 26 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میکسیکو پولیس نے لوگوں کو ڈرانے پر ایک ڈراؤنی گڑیا کو اس کے مالک سمیت گرفتار کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گڑیا اور اس کے مالک کو پولیس نے میکسیکو کے شہر مونکلووا میں لوگوں کو چاقو سے خوف زدہ کرنے پر گرفتار کیا۔

گڑیا کا مالککارلوس این مبینہ طور پر اس گڑیا کو شہر کے عوامی چوک میں لوگوں کو خوفزدہ کرنے کے لیے استعمال کر رہا تھا۔ اس نے گڑیا کے ہاتھ میں ایک بڑا سا چاقو تھمایا ہوا تھا جس کی مدد سے وہ لوگوں کو ڈراتا اور رقم کا مطالبہ کرتا تھا۔

کارلوس گڑیا کو ان کے اوپر پھینک دیا کرتا جس سے وہ بری طرح ڈر جاتے۔ کارلوس اور اس کی گڑیا پر نقص امن اور لوگوں کی سالمیت کو خطرے میں ڈالنے کا الزام عائد کیا گیا  ہے اور دونوں کو ہتھکڑی ڈال کر مونکلووا پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔

گڑیا کو ہتھکڑی لگا کر پوز کیے جانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔ وائرل ہونے کے ساتھ ہی مونکلووا پولیس افسران کی اپنی ملازمت کو سنجیدگی سے نہ لینے پر مذمت کی گئی۔ چکی گڑیا پر ہتھکڑیاں لگانے والے افسر کی بعد میں سرزنش بھی کی گئی۔

یاد رہے کہ اس طرح کی ایک خوفناک گڑیا پہلی بار سنہ 1988 کی ہارر مووی ’چائلڈز پلے‘ میں نظر آئی۔ فلم میں ایک سیریل کلر مرتے وقت کالے جادو کی مدد سے اپنی روح کو ایک گڑیا میں حلول کردیتا ہے۔ اس کے بعد گڑیا ایک گھر میں گھس جاتی ہے اور وہاں دہشت پھیلاتی ہے۔

اس کے بعد سے چکی گڑیا مزید 7 فلموں میں آئی اور اس کے شوز  ٹیلی ویژن کے لیے بھی بنائے گئے۔ اسی طرح کارلوس این نے بھی ایک گڑیا بنائی اور اسے پیدل چلنے والوں کو خوفزدہ کرکے لوٹنے کی کوشش کرنے کے لیے استعمال کیا۔

میکسیکو نیوز ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق کارلوس کی چکی کی کہانی میں ایک آخری موڑ بھی ہے اور وہ یہ کہ اسے گرفتاری کے فوراً بعد ہی رہا کر دیا گیا تاہم یہ معلوم نہیں کہ چکی اسے واپس کردی گئی یا پولیس کی تحویل میں ہی رہی۔ دوسری جانب رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ’چکی گڑیا کا ٹھکانہ اب تک نامعلوم ہے‘۔

تاہم لگتا ہے کہ چکی اور اس کے مالک نے جن جن لوگوں کو شہر میں ڈرایا ہوگا وہ اب بھی آتے جاتے اس وہم میں مبتلا رہتے ہوں گے کہ کہیں وہ ڈراؤنی گڑیا واپس ہی نہ آجائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم