سائبیریا کے سایانو-شوشینسکی نیشنل ریزرو (Sayano-Shushenski Nature Reserve) میں نصب وائلڈ لائف کیمروں نے ایک نایاب اور حیران کن لمحہ قید کیا جب برفانی چیتوں (Snow Leopards) نے بلند، خوفناک حد تک گرج دار آوازوں کے ذریعے ملاپ (mating) کے سیزن کا اعلان کیا۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے یہ خفیہ مزاج رکھنے والے خوبصورت جانور، جو عام طور پر خاموش رہتے ہیں، بلند آوازوں میں گرج کر ایک دوسرے کو متوجہ کرتے ہیں۔ ان آوازوں کو سن کر دیکھنے والے بھی چونک گئے۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر کے علاقے ہٹیاں بالا میں تیندوے کا حملہ، 8 سالہ بچی جاں بحق
ماہرینِ حیوانات کے مطابق، برفانی چیتے عام طور پر انسانوں کی نظروں سے دور رہتے ہیں، اور اس طرح کے لمحات بہت ہی کم دیکھنے کو ملتے ہیں۔ اس ویڈیو کی مدد سے نہ صرف ان کی عادات پر تحقیق ممکن ہوگی بلکہ یہ بھی معلوم ہوسکے گا کہ ان کی افزائشِ نسل کس ماحول میں ہوتی ہے۔
یہ مناظر نہ صرف قدرت کی خوبصورتی کو اجاگر کرتے ہیں بلکہ یہ بھی یاد دلاتے ہیں کہ نایاب جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کوششیں کتنی اہم ہیں۔