یومِ آزادی کے موقع پر حسنین علی پراچہ کا نیا ملی نغمہ ’اے میرے وطن‘ جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ نغمہ وطن سے محبت اور شہدا کی قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔
نغمے میں قوم کی بہادری اور شہدا کی قربانیوں کی لازوال داستان کو نہایت خوبصورتی سے بیان کیا گیا ہے۔ اس میں پاکستان کی عظمت اور عوام کے اتحاد کی جھلک بھی واضح طور پر محسوس کی جا سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا قومی ترانہ جاری
حسنین علی پراچہ کے اس نغمے میں بہادری، قربانی اور وطن کے وقار کا خوبصورت امتزاج پیش کیا گیا ہے جو یومِ آزادی کے موقع پر قربانیوں اور تجدید عہد وفا کا بہترین پیغام ہے۔ یہ ملی نغمہ ملک کے ہر شہری میں جذبہ حب الوطنی کو مزید بڑھانے اور قومی یکجہتی کو مضبوط کرنے کا باعث بنے گا۔