شاہ محمود قریشی کس طرح پولیس کو چکمہ دینے میں کامیاب ہوئے؟

بدھ 10 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی اسلام آباد ہائی کورٹ میں سے کس طرح پولیس کو چکمہ دینے میں کامیاب ہوئے؟ شاہ محمود ہائیکورٹ کے عقبی دروازے سے نکل گئے اور پولیس راہ تکتی رہ گئی۔

نائب صدر پی ٹی آئی شاہ محمود اور جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی اسد عمر اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے میں موجود تھے۔ انسداد دہشتگردی اسکواڈ نے اچانک اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔ بگھدڑ مچتے ہی شاہ محمود قریشی پولیس کی نظروں سے بچتے ہوئےعقبی دروازے پر پہنچ گئے۔

انسداد دہشتگردی اسکواڈ نے جیسے ہی اسد عمر کو گرفتار کیا اسی دوران شاہ محمود قریشی اسکواڈ ہاتھوں بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

ہائیکورٹ کے احاطے میں موجود وکلا اور پی ٹی آئی کارکنان نے دونوں رہنماؤں کو بچانے کی کوشش کی لیکن صرف شاہ محمود قریشی کو ہی بچا سکے۔

شاہ محمود قریشی بھگدڑ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہائیکورٹ کے عقبی دروازے کی طرف بھاگے، جہاں انکو سی ایم گلگت بلتستان خالد خورشید کے ہمراہ انکے اسکواڈ نے ریسکیو کیا۔

سی ایم جی بی کے اسکواڈ نے شاہ محمود قریشی کو گاڑی میں بٹھایا اور عقبی دروازے سے لے کر فرار ہو گئے۔

انسداد دہشتگردی اسکواڈ نے شاہ محمود کی گاڑی کا پیچھا کیا لیکن تعقب کرنے میں ناکام رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp