آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نواحی علاقے خان پور دبن سے میرا جانے والی باراتیوں کی گاڑی کھائی میں جا گری۔
پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، گاڑی میں کل 25 افراد سوار تھے۔
پولیس نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مظفرآباد کے علاقے راجپوٹھی میں گزشتہ رات بھی باراتیوں کی گاڑی کو ایک حادثہ پیش آیا تھا، جس میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔