وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے طلبہ کے لیے ’ہونہار اسکالرشپ‘ پروگرام کا آن لائن پورٹل دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری پیغام میں انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پیارے طلبہ! آپ کے خواب پنجاب کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔
My dear students of Punjab!
Your dreams are the heartbeat of Punjab’s future.
Through the HONAHAR Scholarship Program, Alhamdolillah, 80,000 young minds have been given the wings to thrive, 50,000 already receiving their scholarships, 30,000 more on the way, and many more to…— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 10, 2025
انہوں نے بتایا کہ اب تک اس پروگرام کے تحت 80 ہزار سے زیادہ باصلاحیت طلبہ کو تعلیمی پرواز کے لیے پر دیے جا چکے ہیں، جن میں سے 50 ہزار نوجوان پہلے ہی اس اسکالرشپ سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، جبکہ مزید 30 ہزار طلبہ کو وظائف دیے جائیں گے، اور مستقبل میں اس تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’ہونہار اسکالرشپ‘ گزشتہ برس سے 67 جدید اور مستقبل سے ہم آہنگ شعبوں میں طلبہ کے لیے تعلیم کے دروازے کھول رہا ہے، تاکہ نوجوانوں کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق ترقی کے بھرپور مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اعتماد اور شوق کے ساتھ اسکالرشپ کے لیے درخواست دیں اور اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کی کامیابی ہی ان کا اصل فخر ہے۔