تیسرا ٹی 20، منیبہ علی کی شاندار سنچری، پاکستان نے آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

اتوار 10 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ویمن ٹیم نے ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

ڈبلن میں کھیلے گئے تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کے آخری مقابلے میں پاکستان ویمنز ٹیم نے میزبان آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی، تاہم سیریز 1-2 سے آئرلینڈ کے نام رہی۔

یہ بھی پڑھیں: ویمنز کرکٹ ٹیم آئرلینڈ کے خلاف کامیابی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہے، کپتان فاطمہ ثنا

آئرش ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 155 رنز بنائے۔ اورلا پرینڈرگاسٹ نے ناقابل شکست 64 اور گیبی لیوئس نے 36 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے رامین شمیم، وحیدہ اختر، سعدیہ اقبال اور کپتان فاطمہ ثنا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر ہدف 156 رنز بآسانی پورا کر لیا۔ اوپنر منیبہ علی نے 68 گیندوں پر ناقابل شکست 100 رنز کی اننگز کھیل کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ اس دوران انہوں نے 14 چوکے اور ایک چھکا جڑا اور پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ویمن ٹیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں تاریخی کامیابی

آل راؤنڈر عالیہ ریاض نے 39 رنز بنا کر منیبہ کے ساتھ 101 رنز کی شراکت قائم کی اور دونوں بیٹرز ناٹ آؤٹ پویلین لوٹیں۔

یاد رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو 11 رنز سے اور دوسرے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟