دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں پاکستان کو شکست، سیریز 1-1 سے برابر

پیر 11 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ویسٹ انڈیز نے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی۔ بارش سے متاثرہ میچ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 37 اوورز فی اننگز تک محدود ہوا، جس میں میزبان ٹیم نے 181 رنز کا ہدف 33.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 171 رنز بنائے۔ حسن نواز 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ حسین طلعت نے 31 اور عبداللہ شفیق نے 26 رنز اسکور کیے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جےڈن سیلز نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 23 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز دوسرا ون ڈے، بارش کے باعث میچ 40 اوورز تک محدود

ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کے راسٹن چیز نے 47 گیندوں پر 49 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر جیت میں مرکزی کردار ادا کیا، جبکہ شیرفین ردرفورڈ نے 45 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ محمد نواز نے 17 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔

راسٹن چیز کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ 13 اگست کو کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ