وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سوامی نارائن داس مندر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل پیش آنے والے ایک ڈمپر حادثے میں 2 نوجوان جاں بحق ہوئے، جس پر انہیں گہرا دکھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا، تاہم اس کے بعد 7 ڈمپر گاڑیاں جلانا درست عمل نہیں۔
مزید پڑھیں: گورنر سندھ کا ڈمپرز حادثات میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو پلاٹ دینے کا اعلان
وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو ہدایت دی کہ آئندہ 15 روز کے اندر تمام ڈمپرز میں کیمرے نصب کیے جائیں اور اس بات کی یقین دہانی کرائی جائے کہ ڈرائیور لائسنس یافتہ ہوں، بصورت دیگر سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ غلط ڈرائیونگ کی سختی سے مذمت کرتے ہیں اور سندھ حکومت ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔














