اسٹیٹ بینک کا یومِ آزادی پر تعطیل کا اعلان

پیر 11 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ 14 اگست بروز جمعرات یومِ آزادی کے موقع پرملک بھر میں تمام مرکزی بینک دفاتربند رہیں گے۔

بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تعطیل حکومتِ پاکستان کی جانب سے قومی دن کے طور پر مقررکردہ سرکاری تعطیل کے تحت ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: صارفین کے لیے خوشخبری، اسٹیٹ بینک نے بینک اکاؤنٹ کھلوانے کے عمل میں اہم تبدیلیاں کردیں

پاکستان میں ہر سال 14 اگست کو یومِ آزادی جوش و خروش سے منایا جاتا ہے، یہ دن 1947 میں برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک آزاد مملکت، پاکستان، کے قیام کی یاد دلاتا ہے۔

اس موقع پر سرکاری و نجی ادارے، اسکولز، اور دفاتر عام طور پر بند رہتے ہیں، جبکہ ملک بھر میں پرچم کشائی کی تقریبات، پریڈز، ملی نغموں کے پروگرام اور دیگر تقاریب منعقد کی جاتی ہیں۔

مزید پڑھیں: اے ٹی ایم کارڈز کے اجرا سے متعلق اسٹیٹ بینک کو کیا نئی ہدایات دی گئی ہیں؟

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری تعطیل کا یہ اعلان بینکاری سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ مالیاتی لین دین پر بھی اثر ڈالے گا، لہٰذا صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی ضروری بینکنگ خدمات بروقت مکمل کر لیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp