کیا شاہ چارلس کے چھوٹے بیٹے ہیری اپنا شاہی کردار دوبارہ حاصل کرلیں گے؟

پیر 11 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بادشاہ چارلس سوم کی اپنے علیحدہ کیے گئے چھوٹے بیٹے پرنس ہیری سے متوقع مستقبل کی ملاقات نے کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں جن میں سے ایک اہم سوال یہ ہے کہ کیا پرنس ہیری دوبارہ اپنا شاہی کردار واپس حاصل کرلیں گے اور جانشینی کی لائن میں کوئی ڈرامائی تبدیلی آئے گی؟

یہ بھی پڑھیں: اپنی شادی پر بادشاہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے چپکے چپکے آنسو بہانے کا عقدہ کھل گیا

شاہی مداح اور مبصرین بکنگھم پیلس سے بڑی اعلان کا انتظار کر رہے ہیں اور کچھ نے جانشینی لائن میں ممکنہ تبدیلیوں اور ہیری کے فعال کردار کے بارے میں بحث کی ہے۔

جانشینی کی موجودہ لائن اس طرح ہے: ڈیوک آف سسیکس (پرنس ہیری) برطانوی تخت نشینی کے لحاظ سے 5ویں نمبر پر ہیں۔ ان کے بڑے بھائی پرنس ولیم (پہلے نمبر پر)، پرنس ولیم کے بیٹے پرنس جارج آف ویلز (دوسرے نمبر پر)، بیٹی شہزادی شارلٹ آف ویلز (تیسرے نمبر پر) اور بیٹے پرنس لوئس آف ویلز (چوتھے نمبر پر) ہیں۔

پرنس ہیری کے بعد ان کے بچے، پرنس آرچی ماؤنٹ بیٹن ونڈسر (چھٹے نمبر پر) اور پرنسز لِلیبیٹ ماؤنٹ بیٹن ونڈسر (7ویں نمبر پر)، جو بادشاہ چارلس سوم کے پوتے اور پوتیاں ہیں، جانشینی کی لائن میں آتے ہیں۔

مزید پڑھیے: بادشاہ چارلس کا بیٹے شہزادہ ہیری کو حوصلہ افزا اشارہ، بہو میگھن کی سالگرہ پر مثبت جذبے کی جھلک

ڈیوک کے بچوں کے بعد جانشینی کی لائن یارک خاندان سے شروع ہوتی ہے، جس میں پرنس اینڈریو، ڈیوک آف یارک (8ویں نمبر پر) شامل ہیں جو بادشاہ کے چھوٹے بھائی ہیں اور ان کے بعد پرنسز بیٹریس آف یارک (نواں نمبر) اور ان کے بچے،اور پھر پرنسز یوجینی آف یارک (10ویں نمبر) اور ان کا بیٹا آتے ہیں۔

76 سالہ بادشاہ کی صحت کی غیر یقینی صورتحال نے بھی برطانوی شاہی خاندان کے مستقبل کے حوالے سے قیاس آرائیوں کو مزید تقویت دی ہے۔

تاہم محل کے ایک معاون نے جانشینی لائن میں کسی بھی ممکنہ تبدیلی کی افواہوں کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ انہیں، قریبی مستقبل میں ایسا ہونے والا نہیں ہے۔

مرحومہ لیڈی ڈیانا، شوہر (اس وقت کے) پرنس چارلس اور بیٹوں پرنس ولیم اور پرنس ہیری کی ایک یادگار تصویر۔

ایک تازہ رپورٹ کے مطابق، پرنس اور پرنسز آف ویلز اس ہفتے وی جے ڈے کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر بادشاہ چارلس اور کوئین کیملا کے ساتھ شاہی تقریبات میں شامل نہیں ہوں گے۔

وی جے ڈے یعنی جاپان پر فتح کا دن (Victory over Japan Day) جو ہر سال اس دن کی یاد میں منایا جاتا ہے جب دوسری جنگ عظیم کا اختتام ہوا تھا۔ یہ دن 15 اگست 1945 کی یاد میں منایا جاتا ہے جب جاپان نے اتحادی افواج کے سامنے غیر مشروط ہتھیار ڈال دیے تھے اور دنیا بھر میں جنگ کا خاتمہ ہوا۔

برطانیہ، امریکا اور دیگر اتحادی ممالک میں وی جے ڈے کی تقریبات اور یادگاریں امن، آزادی اور قربانی کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں: حقیقی زندگی میں طلسماتی کہانی جیسا سماں باندھتی مشہور شاہی شادیاں

ہیری، جنہوں نے بورڈ کی چیرپرسن اور ٹرسٹیز کے درمیان تنازع کے باعث سینٹی بیل کے سرپرست کے طور پر استعفیٰ دیا ہے، نے ایک نئے چیریٹی شروع کرنے کی تصدیق کی ہے جو ان کے سینٹی بیل چیریٹی سے ان کے خروج کے بعد سامنے آیا ہے۔

برطانوی تخت کے ورثا  (Line of Succession)

نمبر نام    رشتہ بادشاہ چارلس سے

1️⃣     پرنس ولیم، پرنس آف ویلز  سب سے بڑے بیٹے

2️⃣     پرنس جارج آف ویلز  پوتے (پرنس ولیم کے بیٹے)

3️⃣     پرنسز شارلٹ آف ویلز      پوتی (پرنس ولیم کی بیٹی)

4️⃣     پرنس لوئس آف ویلز  پوتے (پرنس ولیم کے بیٹے)

5️⃣     پرنس ہیری، ڈیوک آف سسیکس  چھوٹے بیٹے

6️⃣     پرنس آرچی ماونٹ بیٹن ونڈسر   پوتے (پرنس ہیری کے بیٹے)

7️⃣     پرنسز للیبیٹ ماونٹ بیٹن ونڈسر  پوتی (پرنس ہیری کی بیٹی)

8️⃣     پرنس اینڈریو، ڈیوک آف یارک   چھوٹے بھائی

9️⃣     پرنسز بیٹریس آف یارک    بھتیجی (پرنس اینڈریو کی بیٹی)

🔟   پرنسز یوجینی آف یارک    بھتیجی (پرنس اینڈریو کی بیٹی)

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp