25 کیرٹ کا محبت نامہ، رونالڈو نے جارجینا کو بالآخر شادی کی پیشکش کردی

منگل 12 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پرتگالی فٹبال لیجنڈ کریسٹیانو رونالڈو اوران کی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز 10 سال کے تعلق کے بعد باضابطہ طور پر منگنی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں، 40 سالہ رونالڈو نے جارجینا کو ایک شاندار ہیرے کی انگوٹھی پہنا کرشادی کی پیشکش کی۔

جارجینا نے یہ خوشخبری انسٹاگرام پر شیئر کی، جہاں انہوں نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ان کا ہاتھ رونالڈو کے ہاتھ پر رکھا ہوا ہے اور بڑی سی ہیرے کی انگوٹھی نمایاں ہے۔ کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ہاں، میں مانتی ہوں، اس زندگی میں بھی اور اپنی تمام زندگیوں میں بھی۔

یہ بھی پڑھیں:کرسٹیانو رونالڈو کا بڑا فیصلہ، دنیا بھر میں مداح خوشی سے جھوم اٹھے

یہ جوڑا 2016 میں میڈرڈ کے گُچی اسٹور میں ملاقات کے بعد سے ساتھ ہے، دونوں کے 3 مشترکہ بچے ہیں اور وہ رونالڈو کے بڑے بیٹے، کرسٹیانو جونیئر کی بھی پرورش کر رہے ہیں۔

انگوٹھی کے چرچے

منگنی کی انگوٹھی ایک دلکش اوول کٹ ہیرے پر مشتمل ہے جو ایک نفیس بینڈ پر جڑی ہوئی ہے، ہسپانوی میڈیا کے مطابق، جیولری ماہرین کا اندازہ ہے کہ یہ پتھر 10 سے 15 کیرٹ وزنی ہے اوراس کی مالیت 10 سے 50 لاکھ ڈالرکے درمیان ہے۔

جیولری ماہرین کے مطابق، یہ انگوٹھی 25 سے 30 کیرٹ وزنی ہے، جبکہ مختلف ذرائع نے اس کی قیمت 20 لاکھ سے 50 لاکھ ڈالر کے درمیان بتائی ہے، جو اس کی شفافیت اور ڈیزائن پر منحصر ہے۔

مزید پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو کی فلم انڈسٹری میں انٹری، ایکشن فلمیں تیار

اس وقت سعودی عرب کے کلب النصر کے لیے کھیلنے والے رونالڈو ماضی میں انٹرویوزمیں کہہ چکے ہیں کہ وہ جارجینا سے شادی کریں گے ’جب وقت مناسب ہو گا‘۔

یہ جوڑا ذاتی مشکلات کا بھی سامنا کر چکا ہے، جن میں 2022 میں اپنے جڑواں بچوں میں سے ایک کی پیدائش کے وقت موت بھی شامل ہے، لیکن تقریباً ایک دہائی سے وہ ایک ساتھ ہیں۔

یہ منگنی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب رونالڈو سعودی پرو لیگ کے جاری سیزن میں مصروف ہیں اور دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوئٹہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 19 زخمی

نریندر مودی کا غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کا خیرمقدم

اسلام آباد میں ضبط شدہ ٹیمپرڈ 42 فیصد گاڑیاں ڈپٹی کمشنر آفس کے لیے مختص

اسلام آباد کے کون سے 30 مقامات پر مفت وائی فائی کی سہولت دستیاب ہوگی؟

آئی فون 17 لینے والوں کو بڑا دھچکا، کمپنی نے خرابی تسلیم کرلی

ویڈیو

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

9 ٹرینوں کا اوپن آکشن اور نئی ریل گاڑیوں کا منصوبہ بھی، ریلویز کا مستقبل کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ