کرسٹیانو رونالڈو نے کس بالی ووڈ اداکارہ کو ڈیٹ کیا؟

منگل 12 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو جہاں امریکا، برطانیہ، روس اور اسپین کی حسیناؤں کے اسیر رہے وہیں بلکہ ایک موقع پر ان کا نام بھارت کی ایک معروف اداکارہ کے ساتھ بھی جوڑا گیا تھا۔

2007 میں، فٹبال کے عالمی سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ بپاشا باسو اُس وقت عالمی خبروں کی زینت بنے جب ایک تقریب کے دوران ان کی ایک دوسرے کو بوسہ دینے کی تصویر منظرِ عام پر آئی۔ یہ تصویر پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں ایک ہائی پروفائل ایونٹ میں لی گئی تھی، جو دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر میں وائرل ہو گئی اور کھیل و فلمی دنیا میں بحث کا موضوع بن گئی۔

یہ بھی پڑھیں: 25 کیرٹ کا محبت نامہ، رونالڈو نے جارجینا کو بالآخر شادی کی پیشکش کردی

اُس وقت بپاشا باسو بھارتی فلم انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شمار ہوتی تھیں، جب کہ رونالڈو پہلے ہی بین الاقوامی سطح پر فٹبال کے چمکتے ستارے بن چکے تھے۔ ان دونوں کی غیر متوقع ملاقات اور قریبی لمحے نے مداحوں کو حیران کر دیا، اور افواہوں کا بازار گرم ہو گیا۔

بعد ازاں ایک انٹرویو میں بپاشا باسو نے رونالڈو سے ملاقات کو ’خوابوں جیسا لمحہ‘ قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ تقریب کے بعد وہ دونوں کلب بھی گئے، اور پوری شام ایک شاندار تجربہ تھی۔ بپاشا نے یہ بھی کہا کہ رونالڈو نے انہیں ’کیوٹ‘ کہا اور وعدہ کیا کہ وہ انہیں اپنے تمام میچز میں مدعو کریں گے۔ تاہم، دونوں نے کبھی بھی اس ملاقات کو محبت یا تعلق کا درجہ نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو اپنا وزن کم کرنے کے لیے کیا کر رہی ہیں؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس تصویر کے منظرعام پر آنے کے بعد بپاشا اور اُن کے اُس وقت کے ساتھی، اداکار جان ابراہام کے درمیان کشیدگی پیدا ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جان اس واقعے پر سخت ناراض تھے اور رشتہ ختم کرنے پر غور کر رہے تھے۔ اگرچہ دونوں نے کچھ عرصے بعد صلح کر لی، مگر آٹھ سال کی رفاقت کے بعد بالآخر ان کا رشتہ اختتام کو پہنچا۔

بپاشا کے ساتھ ملاقات، بھارت میں رونالڈو کی سب سے زیادہ زیرِ بحث آنے والی مشہور شخصیات میں سے ایک رہی، لیکن اُن کی محبت بھری زندگی کا دائرہ کئی معروف چہروں تک پھیلا ہوا ہے۔ انہوں نے 2009 سے 2015 تک روسی سپر ماڈل ایرینا شیک کے ساتھ تعلق رکھا۔ اس کے علاوہ اُن کا نام نیریڈا گیلارڈو، کم کردشیان، پیرس ہلٹن، ماریا شیراپوا، جیما ایٹ کینسن، جورڈانا جارڈیل اور یہاں تک کہ دوا لیپا کے ساتھ بھی جوڑا گیا۔

آج کل رونالڈو اپنی دیرینہ ساتھی، ارجنٹائنی-اسپینش ماڈل اور کاروباری شخصیت جارجینا روڈریگز کے ساتھ ہیں۔ حال ہی میں جارجینا نے انسٹاگرام پر ایک شاندار ہیرے کی انگوٹھی کے ساتھ اپنی منگنی کی تصدیق کی، جس کی مالیت تقریباً 3 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان میں اصلاحات کی تعریف، معیشت کی بحالی پر آئی ایم ایف کا اظہار اطمینان

ویڈیو: ڈولفن اسکواڈ اہلکاروں کا اسلام آباد میں میاں بیوی پر تشدد، ملوث اہلکار معطل

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام، 990 پوائنٹس کا اضافہ

پی ایچ ایف انتظامیہ کی نااہلی: مصر میں شیڈول ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ بھی داؤ پر لگ گیا

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟