بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو اپنا وزن کم کرنے کے لیے کیا کر رہی ہیں؟

منگل 10 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو بیٹی کی پیدائش کے بعد فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کیے ہوئے ہیں، اداکارہ کا وزن حمل کے دوران بڑھ گیا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کو کافی ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا، اب بپاشا باسو نے ٹرولنگ کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور وزن کم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے۔

بپاشا باسو نے اپنے حمل کے بعد کے وزن میں کمی کے سفر کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے اور خود سے محبت کے بارے میں بات کی ہے۔

بپاشا باسو نے ایک متاثر کن ورزش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے، جس میں وہ اپنے ٹرینر کی رہنمائی اور مدد کے ساتھ سخت ورزش کرتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔ اداکارہ نے حمل کے بعد وزن میں کمی کے سفر پر ایک طویل نوٹ لکھا ہے اور اپنی جدوجہد کو حقیقی قرار دیتے ہوئے ، خود سے محبت پر کچھ الفاظ لکھے ہیں۔

انہوں نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ وہ اپنے آپ پر مہربان ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔

’ماں کا وزن کم کرنے کا سفر۔۔۔ جدوجہد حقیقی ہے۔۔۔ لیکن کچھ بھی ناممکن نہیں ہے، میں اپنی زندگی کے ہر مرحلے میں اپنے آپ سے اور اپنے جسم سے پیار کر رہی ہوں، اپنے آپ پر مہربان ہونے کی کوشش کر رہی ہوں۔‘

بپاشا باسو نے کہا کہ ’خود کو یاد دلاتی ہوں کہ میں نے ابھی ایک اور انسان کو جنم دیا ہے، یہ اپنے طور پر ایک سپر پاور کی طرح ہے، ایک صحت مند ماں ہونے پر فخر ہے۔‘

بپاشا باسو نے اپنی بیٹی کے ساتھ ورزش کی تصویر بھی شیئر کی ہے، تصویر سے لگتا ہے کہ ان کی بیٹی ’دیوی‘ بھی فٹنس فریک بننے کے راستے پر ہے، تصویر میں جہاں بپاشا سیاہ رنگ کے ایتھلیزر میں شاندار لگ رہی تھیں، وہیں ان کی بیٹی بھی پیاری لگ رہی تھی۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے بپاشا نے لکھا کہ کہ دیوی اپنے ‘می ٹائم’ میں کیسے جھانکتی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ’ کوئی ہمیشہ اپنے آپ کو میرے ’می ٹائم‘ میں شامل کرتا ہے۔

بپاشا باسو نے ان ٹرولوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جو ان کے بڑھتے وزن پر تنقید کر رہے تھے۔

بپاشا باسو کا بیٹی کی پیدائش کے بعد ہر نوزائیدہ ماں کی طرح چند کلو وزن بڑھا۔ تاہم جب انہوں نے بیٹی کی پیدائش کے بعد اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو سوشل میڈیا صارفین نے ان کے بڑھتے وزن پر انہیں ٹرول کرنا شروع کر دیا۔

نیوز 18 کو حالیہ انٹرویو میں جب بپاشا باسو سے اس کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بھی ٹرولوں پر طنز کیا۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنے اردگرد کے لوگوں کی طرح منفی باتوں پر کوئی توجہ نہیں دیتیں۔ انہوں نے ٹرولوں کو پیغام دیا کہ ’میں ان سے کہنا چاہوں گی کہ براہ کرم ٹرول کرتے رہیں، یہ بالکل ٹھیک ہے کیوں کہ میں پریشان نہیں ہوں۔‘

واضح رہے کہ بالی وڈ اداکارہ بپاشا با سو نے اداکار کرن سنگھ گروور سے 2016 میں شادی کی تھی اور نومبر 2022 میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، تب سے بپاشا باسو اداکاری سے وقفے پر ہیں اور اپنا پورا وقت اپنی بیٹی کو دے رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp