14 اگست کی معرکہ حق تقریبات کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی میں ٹریفک کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ نیشنل ہائی وے موٹروے پولیس نے اسلام آباد داخل ہونے والی تمام ہیوی ٹریفک کا داخلہ آج رات 12 بجے سے بند کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ جشن آزادی کی تقریبات میں خلل نہ پڑے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد: جشنِ یوم آزادی پر شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد
پشاور سے راولپنڈی آنے والی ہیوی گاڑیوں کو سنگجانی کے مقام پر روک دیا جائے گا جبکہ لاہور سے راولپنڈی آنے والی ہیوی ٹریفک کو ٹی چوک پر روکا جائے گا۔
موٹروے پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جاری کردہ ٹریفک پلان کی مکمل پابندی کریں اور اپنی روانگی کے لیے متبادل راستے اختیار کریں تاکہ ٹریفک کے نظام میں روانی برقرار رہے اور عوام کو سہولت حاصل ہو۔