صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے مراکش کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

منگل 12 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں ایوانِ صدر میں پاکستان میں تعینات مراکش کے سفیر محمد کارمون نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور مراکش کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ عقیدے، اقدار اور باہمی احترام پر مبنی ہیں اور پاکستان مراکش کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان معاشی تعلقات کو خاص اہمیت دی اور کہا کہ تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: مراکش کا قدیم غلہ خانہ یا پہاڑوں میں چھپا دنیا کا پہلا بینک

صدرِ مملکت نے 2022 کے سیلاب کے دوران پاکستان کی مدد کرنے پر مراکش کا شکریہ ادا کیا اور مراکش کے بادشاہ شاہ محمد ششم کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp