آئندہ دنوں ملک کے مختلف علاقوں بارش کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

منگل 12 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ دنوں میں ہونے والی بارشوں کے پیش نظر ممکنہ سیلابی صورتحال سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔

ادارے کے مطابق دریائے سندھ، چناب، راوی اور ستلج میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے، جب کہ تونسہ بیراج، گڈو بیراج، مرالہ، خانکی اور قادرآباد پر نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب کا خطرہ موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چترال سے لاہور تک طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ، این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ جاری

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ حالیہ مون سون بارشوں کے نتیجے میں تربیلا ڈیم 96 فیصد اور منگلا ڈیم 64 فیصد تک بھر چکے ہیں۔

ادارے نے پیش گوئی کی ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور اور سیالکوٹ سمیت سرگودھا، فیصل آباد، ملتان اور خانیوال میں 13 سے 15 اگست کے دوران وقفے وقفے سے بارشیں ہوں گی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ساہیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، تونسہ، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں بھی انہی تاریخوں کے دوران بارشوں کا امکان ہے، جبکہ بہاولپور اور رحیم یار خان میں درمیانی سے تیز بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ان بارشوں کے نتیجے میں پنجاب کے بڑے شہروں میں شہری و دیہی سیلاب کے خدشات موجود ہیں۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے، جبکہ پیر پنجال کے ندی نالوں میں بھی بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق خیبرپختونخوا میں بھی چترال، دیر، سوات، کالام، کوہستان، مالاکنڈ اور بونیر کے علاوہ مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، پشاور، چارسدہ اور ہنگو میں 13 سے 15 اگست کے دوران بارشیں اور آندھیاں متوقع ہیں۔ دریائے کابل اور دریائے سوات کے ساتھ ساتھ ان سے ملحقہ ندی نالے پنجکوڑا، بارہ اور کلپانی میں پانی کی سطح بڑھنے کا امکان ہے، جس سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے خطرات پیدا ہوسکتے ہیں۔

مزید برآں گلگت بلتستان کے علاقوں ہنزہ، شگر اور گانچھے میں بھی ممکنہ بارشوں کے باعث سیلابی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے۔ دریائے ہنزہ، خنجراب، شمشال، برالدو، ہوشے اور سالتورو سمیت دیگر مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے بھی آئند ہفتے صوبے کے بشتر اضلاع میں وقفے وقفے سے تیز بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے چترال اپر اور لوئر، دیر، سوات اور کوہستان اپر کے عوام کو ممکنہ گلیشیئرز کے پھٹنے سے متعلق خبردار رہنے سے متعلق الرٹ جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہنزہ میں سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، فصلیں تباہ، رہائشی مکان متاثر

ادارے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس دوران متعلقہ اضلاع میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، ضلعی انتظامیہ کو حساس مقامات کی نگرانی، بروقت وارننگ اور انخلا کی مشقیں یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نائجیریا: مسلح افراد کا ایک ہفتے میں دوسری بار اسکول پر حملہ، 215 طلبا اغوا

جی 20 سربراہان اجلاس: امریکی بائیکاٹ کے باوجود متفقہ اعلامیے کا مسودہ تیار

کراچی میں ای چالان کے بعد روبوٹ کارز ٹریفک کا انتظام سنبھالنے کے لیے میدان میں آگئیں

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت