راولپنڈی پولیس نے عمران خان کی بہنوں کو چکری انٹرچینج کے قریب چھوڑ دیا

منگل 12 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور نورین نیازی کو حراست میں لینے کے بعد چکری انٹرچینج کے قریب چھوڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: قاسم اور سلیمان نے برطانوی پاسپورٹ پر ویزے کیلئے اپلائی کیا، حکومت روک نہیں سکتی، علیمہ خان

اس سے قبل پولیس علیمہ خان اور نورین نیازی کو حراست میں لینے کے بعد چکری انٹرچینج کی جانب روانہ ہوئی تھی، جبکہ عمران خان کی بہنوں کے ساتھ حراست میں لیے گئے پی ٹی آئی کے 9 کارکنان کو پہلے ہی چھوڑ دیا گیا تھا۔

علیمہ خان اور نورین نیازی اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر دھرنا دے رہی تھیں۔ جہاں پولیس حکام نے ان سے واپس جانے کی درخواست بھی کی تھی۔

حراست میں لیے جانے سے قبل علیمہ خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے اوپن ٹرائل کے تقاضے پورے نہیں کیے جا رہے، حکومت انہیں ریلیف نہیں دے رہی کیونکہ اگر ریلیف مل گیا تو تمام قیدیوں کو آزاد کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان آمد میں رکاوٹ، علیمہ خان نے سفارتی رویے پر سوال اٹھا دیے

انہوں نے مزید کہاکہ موجودہ حکومت کو اپنا خوف طاری ہے، ہم آج ملاقات کے لیے آئے تھے مگر ہمیں جیل سے 2 کلومیٹر دور روک دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp