’ابھی تو میں جوان ہوں‘ دنیا کی معمر ترین مرغی، یہ بڑی بی کتنے سال کی ہیں؟

منگل 12 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا کے لیے یہ محض ایک پرندہ ہو سکتی ہے لیکن سونیا ہل کے لیے ’پرل‘ ایک محبوب ساتھی ہے۔ اب یہی پرل عالمی توجہ کا مرکز بن گئی ہے کیونکہ اسے گنیز ورلڈ ریکارڈز نے دنیا کی زندہ سب سے زیادہ عمر والی مرغی قرار دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مختلف اداروں کے بعد اب پیش خدمت ہے جعلی پولیس تھانہ، کہاں سے آتے ہیں یہ لوگ؟

صرف 14 سال اور 69 دن کی عمر میں پرل نے یہ اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ سونیا ہل نے پرل کو 13 مارچ 2011 کو اپنے ذاتی انکیوبیٹر میں انڈے سے نکالا تھا۔

اس نسل کی مرغیاں، جنہیں ایسٹر ایگر کہا جاتا ہے، عموماً 5 سے 8 سال جیتی ہیں لیکن پرل نے سب اندازے غلط ثابت کر دیے۔

اب عمر کے باعث پرل کی چال محدود ہو گئی ہے۔ وہ زیادہ تر گھر کے لانڈری روم میں آرام کرتی ہے لیکن جب ٹی وی کی آواز آتی ہے تو وہ لیونگ روم کا رخ کرتی ہے جیسے اپنی پسندیدہ فلم دیکھنے آ رہی ہو۔ سونیا کہتی ہیں کہ جب وہ ٹی وی کی آواز سنتی ہے تو فوراً متوجہ ہو جاتی ہے۔

مزید پڑھیے: موسیقی کی دلدادہ ہتھنی نے اپنے ردعمل سے سب کو حیران کردیا

پرل گھر کے دیگر پالتو جانوروں جن میں ایک عمر رسیدہ بلی اور اس کے نو عمر بچے  کے ساتھ بہت گھل مل چکی ہے۔ اپنی مرغی کی جانب پیار سے دیکھتے ہوئے خوشی سے بولیں ’بلی کا بچہ بسا اوقات پرل کے ساتھ آ کر بیٹھ جاتا ہے لیکن وہ اسے کچھ نہیں کہتی‘۔

اگرچہ پرل کی انڈے دینے کی رفتار کم ہو چکی ہے لیکن جیسے ہی اسے گنیز کی جانب سے ریکارڈ ہولڈر تسلیم کیا گیا اس نے خوشی میں ایک انڈا دے دیا۔

یاد رہے کہ پرل سے پہلے یہ اعزاز ریاست الی نوائے کی مرغی ’پِینَٹ‘ کے پاس تھا جو 21 سال 238 دن کی عمر میں دسمبر 2023 میں دار فانی سے کوچ کرگئی تھی۔

مزید پڑھیں: اولڈ ایج ہوم کی تنہایوں میں مِسٹری مووی کا جنم، معمر افراد نے کمال کردکھایا

پرل کی کہانی نہ صرف ایک مرغی کی عمر کا حیران کن ریکارڈ ہے بلکہ یہ اس محبت اور توجہ کی بھی تصویر ہے جو انسان اور اس کے پالتو ساتھی کے درمیان پروان چڑھتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوئٹہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 19 زخمی

نریندر مودی کا غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کا خیرمقدم

اسلام آباد میں ضبط شدہ ٹیمپرڈ 42 فیصد گاڑیاں ڈپٹی کمشنر آفس کے لیے مختص

اسلام آباد کے کون سے 30 مقامات پر مفت وائی فائی کی سہولت دستیاب ہوگی؟

آئی فون 17 لینے والوں کو بڑا دھچکا، کمپنی نے خرابی تسلیم کرلی

ویڈیو

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

9 ٹرینوں کا اوپن آکشن اور نئی ریل گاڑیوں کا منصوبہ بھی، ریلویز کا مستقبل کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ