سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن پراپرٹیز نیلامی کیس کی سماعت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں بینچ نے سننے سے انکار کرتے ہوئے کیس پرانے بینچ کو بھیج دیا۔
یہ بھی پڑھیں:بحریہ ٹاؤن پشاور: کیا 60 ہزار لوگوں کے پیسے ڈوبنے کا خدشہ ہے؟
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ مناسب ہوگا یہ کیس پرانا بینچ ہی سنے۔
سماعت کے دوران وکیل بحریہ ٹاؤن نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ آچکا ہے، جس پر وہ بحریہ ٹاؤن کی جانب سے اضافی معروضات جمع کرائیں گے۔

عدالت نے اضافی معروضات جمع کرانے کی اجازت دیتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔














