ملک بھر میں جشنِ آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ 14 اگست کے موقع پر شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں عوام کے لیے خصوصی تقریبات اور دفاعی سازوسامان کی شاندار نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔
تقریباً صبح 10 بجے پریڈ گراؤنڈ کے دروازے شہریوں کے لیے کھول دیے جائیں گے، جہاں وہ پاکستان کی دفاعی قوت اور فوجی مہارت کا قریب سے مشاہدہ کر سکیں گے۔
نمائش کی اہم جھلکیاں
معرکہ حق میں استعمال ہونے والے جنگی طیارے، ٹینک، توپیں، راکٹ لانچر وہیکلز اور بکتر بند گاڑیاں۔
دشمن کی حرکات پر کڑی نظر رکھنے والے جدید ریڈارز۔
پاک فضائیہ کا دل موہ لینے والا فلائی پاسٹ اور پیرا جمپنگ کا شاندار مظاہرہ۔

ثقافتی و تفریحی سرگرمیاں
نمائش کے دوران مختلف ثقافتی پروگرامز، اسٹالز اور فوجی بینڈز عوام کے جوش و جذبے کو دوبالا کریں گے۔ فوجی بینڈز ملی نغموں کی دھنوں سے حاضرین کے دلوں میں حب الوطنی کے جذبات کو دوبالا کریں گے۔

نمائش کا مقصد
اس دفاعی نمائش کا مقصد نہ صرف عوام کو پاکستان کی فوجی طاقت اور ٹیکنالوجی سے روشناس کرانا ہے بلکہ ہر شہری کو آزادی کے اس تاریخی دن کی خوشیاں ملی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کا موقع فراہم کرنا بھی ہے۔














