پاکستان اسٹاک مارکیٹ بہت جلد بڑا سنگ میل عبور کرے گی، وجوہات کیا ہیں؟

بدھ 13 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی کارکردگی سے متاثر کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس 147000 پوائنٹس سے تجاوز کرگیا

ماہرین کے مطابق اس وقت کارکردگی کے اعتبار سے یہ دنیا کی تیسری بڑی ایکسچینج بن چکی ہے، جو چند روز میں ڈیڑھ لاکھ پوائنٹس کا ریکارڈ بنانے جا رہی ہے۔

تنویر ملک: کارپوریٹ ارننگ سیزن اہم وجہ

سینیئر صحافی تنویر ملک کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کے بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ کارپوریٹ ارننگ سیزن ہے۔

اس کا مطلب ہے کہ لسٹڈ کمپنیاں اپنے مالیاتی نتائج کا اعلان کر رہی ہیں، جن میں منافع نظر آ رہا ہے اور اسٹیک ہولڈرز کو ڈیویڈنڈ دیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایک روز قبل پاکستان آئل کی جانب سے اچھا منافع ظاہر کیا گیا اور اپنے شیئر ہولڈرز کو فائدہ پہنچایا۔ اس وقت کارپوریٹ ارننگ سیزن عروج پر ہے۔

پاک-امریکا تجارتی معاہدہ اور معاشی اشاریے

تنویر ملک کے مطابق پاکستان اور امریکہ کے مابین تجارتی معاہدہ حتمی مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔

اس کے ساتھ پاکستان میں جاری کچھ لوکل سرویز میں کاروبار پر اعتماد بڑھنے کی نشاندہی ہوئی ہے، جس کا اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثر پڑا ہے۔ معاشی اشاریوں میں بھی بہتری آ رہی ہے۔

مزید کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کا یہ مومنٹم فی الحال جاری رہے گا، کیونکہ نہ کوئی منفی پہلو نظر آ رہا ہے اور نہ ہی موجودہ نظام کو کوئی خطرہ درپیش ہے۔ کچھ عرصہ قبل رپورٹس آئی تھیں کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایشیا کی بہترین مارکیٹ قرار پائی تھی۔

حمزہ گیلانی: بیرونی سرمایہ کاری کا رجحان

سینیئر صحافی حمزہ گیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے اور مسلسل ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں۔ اس کی ایک بڑی وجہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا امریکہ کا دوسرا کامیاب دورہ اور وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب کا یہ بیان ہے کہ بہت جلد امریکہ سے پاکستان میں سرمایہ کاری آنے والی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 147 ہزار پوائنٹس کے قریب پہنچ گیا

ان کا مزید کہنا ہے کہ لسٹڈ کمپنیوں کے منافعوں کا اعلان ہو رہا ہے اور بہترین ڈیویڈنڈ سامنے آ رہے ہیں۔ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار اس وقت بھرپور سرمایہ کاری کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ کا حجم بڑھ رہا ہے۔

ڈیڑھ لاکھ پوائنٹس کی منزل قریب

100 انڈیکس 1 لاکھ 47 ہزار کی حد عبور کر چکا ہے، اور 1 لاکھ 47 ہزار 900 کا ریکارڈ قائم ہو چکا ہے۔ امکان ہے کہ یہ جلد ڈیڑھ لاکھ پوائنٹس کا لیول عبور کر لے گا۔

صرف موجودہ کاروباری ہفتے میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 6,500 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے۔ بین الاقوامی جریدوں کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ اس وقت دنیا کی تیسری بہترین کارکردگی دکھانے والی ایکسچینج ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان سمیت علاقائی طاقتوں کی افغانستان میں غیر ملکی اڈوں کی مخالفت

حافظ نعیم کو یقین نہیں تو اڈیالہ آ کر عمران خان کا مؤقف سن لیں، پی ٹی آئی کی پیشکش

میری بات سے کسی کو دکھ پہنچا ہو تو معذرت خواہ ہوں، ایمل ولی خان

مریم نواز وزیراعظم بننے کی تیاری کررہی ہیں، فیصلہ وقت پر ہوگا، رانا ثنااللہ کا انکشاف

ارجنٹینا کے صدر کا راک شو، کتاب کی رونمائی سیاسی جلسے میں تبدیل

ویڈیو

صدر زرداری کا محسن نقوی کو اہم ٹاسک، کیا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ہے؟

عربی زبان کے فروغ پرمکالمہ، پاکستان بھی شریک

شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے

کالم / تجزیہ

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب

سعودی عرب اور پاکستان: تابناک ماضی تابندہ مستقبل