جشن آزادی پاکستان: وزیراعظم نے یادگار معرکہ حق ماڈل کی نقاب کشائی کردی

بدھ 13 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کے جناح گراؤنڈ میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی اور معرکہ حق میں کامیابی کی مناسبت سے شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے معرکہ حق کے ماڈل کی نقاب کشائی کی۔ تقریب میں صدرِ مملکت، وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل سمیت ملک کی اعلیٰ سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیرِاعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شریک ہوئے، جبکہ سینیئر فوجی افسران، وفاقی وزرا، دوست ممالک کے سفرا، ارکانِ پارلیمنٹ اور دیگر معزز مہمان بھی تقریب میں موجود تھے۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا، جس کے بعد تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے شاندار مارچ پاسٹ کا مظاہرہ پیش کیا۔

تقریب کے دوران صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت دیگر شرکا نے اپنی سیٹوں پر کھڑے ہوکر قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔

تقریب میں مسلح افواج کی جانب سے شاندار پریڈ اور فضائی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا۔ یومِ آزادی اور معرکہ حق میں کامیابی کی تقریب کے موقع پر برادر اسلامی ممالک ترکی اور آذربائیجان کی مسلح افواج کے دستے بھی شریک ہوئے۔

پروقار تقریب میں پریڈ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل محمد عمر اعوان نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو پریڈ پیش کی، پریڈ نے مہمان خصوصی کو صدر سلام پیش کیا۔

بھارت کے خلاف تاریخی فتح اور آزادی کے موقع پر قوم دہری خوشی کا اظہار کررہی ہے۔ ملک کے تمام شہروں، گلیوں اور محلوں کو سبز ہلالی رنگوں سے آراستہ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی میں یومِ آزادی اور معرکہ حق کے موقع پر متفقہ قرارداد منظور کی گئی، جس میں وطن کی خاطر جانیں نچھاور کرنے والوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ملکی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے عزم کو ایک بار پھر دہرایا گیا۔

بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی اور یومِ آزادی کی خوشی میں ملک بھر میں جشن کا سماں ہے، ہر جانب سبز ہلالی پرچموں کی بہار چھا گئی ہے۔ شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں عوام کے لیے معرکہ حق میں استعمال ہونے والے طیارے، ٹینک، توپیں، ریڈارز اور دیگر عسکری ساز و سامان کی خصوصی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان