پی ٹی آئی قیادت کیخلاف جی ایچ کیو، کورکمانڈر ہاؤس اور لاہور میں تنصیبات پر حملے کے مقدمات کا درج

بدھ 10 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی پولیس نے جنرل ہیڈکوارٹر  (جی ایچ کیو) کے گیٹ پر حملے کا بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت سمیت درجنوں کارکنان نامزد کیے گئے ہیں۔

جی ایچ کیو کے گیٹ پر حملے کے درج مقدمے میں انسداد دہشتگردی سمیت 9 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

d2e39ae2-7497-40af-93fe-20f2ee08362b by A. Khaliq Butt on Scribd


دوسری جانب لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کا مقدمہ ڈی ایس پی محمد اشفاق رانا کی مدعیت میں پی ٹی آئی رہنما  محمود الرشید اور میاں اسلم اقبال کیخلاف درج کیا گیا ہے

علاوہ ازین لاہور ہی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر سمیت 80 کارکنان پر گاڑیوں اور اہم تنصیبات کی توڑ پھوڑکے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

لاہور کے تھانہ ریس کورس میں ایس ایچ او آفتاب نوازکی مدعیت میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق حماد اظہر کی زیر قیادت حملہ آوروں نے کلب چوک پر مین گیٹ کی توڑ پھوڑ کی، مظاہرین نے گاڑیوں اور اہم تنصیبات کی توڑ پھوڑ کی، فوج، عدلیہ اور حساس اداروں کے خلاف گالم گلوچ بھی کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد لاہور سمیت کئی شہروں میں پی ٹی آئی کے مشتعل مظاہرین نے جلاؤ گھیراؤ کیا، سرکاری املاک اور عوامی مقامات کو نذرآتش بھی کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp