معرکہ حق میں کامیابی: صدر مملکت نے آرمی، ایئر فورس اور نیوی کے 488 افسران و جوانوں کو عسکری اعزازات سے نواز دیا

جمعرات 14 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آپریشن ‘بنیان مرصوص’ کے دوران غیر معمولی جرات اور عظیم قربانی کا مظاہرہ کرنے پر پاک فوج، نیوی اور ایئر فورس کے 488 افسران اور جوانوں کو اعلیٰ عسکری اعزازات عطا کیے۔

یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق میں فتح: فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئر چیف، وفاقی وزرا اور بلاول بھٹو کو قومی اعزازات سے نواز دیا گیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مجموعی طور پر 8 افسران و جوانوں کو ستارہ جرات، 5 کو تمغہ جرات اور 24 کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔

ستارہ جرات حاصل کرنے والوں میں ونگ کمانڈر بلال رضا، ونگ کمانڈر حماد ابن مسعود، اسکواڈرن لیڈر ایم یوسف خان، اسکواڈرن لیڈر محمد اسامہ اشفاق، اسکواڈرن لیڈر محمد حسن انیس، اسکواڈرن لیڈر طلال حسن، اسکواڈرن لیڈر فدا محمد اور فلائٹ لیفٹیننٹ محمد اشحد عامر شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 45 افسران و جوانوں کو تمغہ بسالت، 146 کو امتیازی اسناد جبکہ 259 کو چیف آف آرمی اسٹاف تعریفی کارڈز سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ ایک افسر کو تمغہ امتیاز (ملٹری) بھی عطا کیا گیا۔

تمغہ جرات حاصل کرنے والوں میں لانس حوالدار عامر شیراز شہید، نائیک عبد الرحمان شہید، لانس نائیک اکرم اللہ شہید، سپاہی عدیل اکبر شہید، اور کیپٹن علی حسن شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نئی دہلی: پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم آزادی کی تقریب، پرچم کشائی کی گئی

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تمغہ بسالت حاصل کرنے والوں میں سپاہی نثار علی (شہید)، لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک، لیفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا، لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا، لیفٹیننٹ جنرل محمد ظفر اقبال، لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری، میجر جنرل واجد عزیز، میجر جنرل کاشف عبداللہ، میجر جنرل سید محمد جواد طارق، میجر جنرل تجدید ممتاز، کیپٹن محمد حیدر علی، وائس ایڈمرل راجا رب نواز، ریئر ایڈمرل عبدالمنیب،ریئر ایڈمرل فیصل امین، ریئر ایڈمرل شہزاد حامد، کیپٹن محمد عاطف امین، ائیر وائس مارشل محمد احسان الحق، ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد، ایئر کموڈورعطا اللہ زیب، ایئرکموڈور ضیا آفتاب، ایئر کموڈور محمد نعمان علی خان، ایئر کموڈور علی جاوید ہاشمی اور ایئر کموڈور سجاد حیدرشامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp