جشن آزادی پاکستان: برج خلیفہ پاکستانی رنگوں سے جگمگا اٹھا

جمعرات 14 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے 78 ویں یومِ آزادی کی تقریبات نے ایک شاندار منظر اس وقت پیش کیا جب دنیا کی بلند ترین عمارت ’برج خلیفہ‘ کو سبز ہلالی پرچم کے رنگوں سے روشن کیا گیا۔

پاکستان کی آزادی کی خوشیاں سرحدوں سے نکل کر دبئی کی فضاؤں میں بلند ہوگئیں۔ سبز و سفید روشنیوں سے جگمگاتا برج خلیفہ قومی جوش و خروش کی علامت بن گیا۔

تقریب کے موقع پر ہزاروں بڑی تعداد میں پاکستانیوں سمیت دیگر مسلمان کمیونیٹیز کے افراد نے عمارت کے سامنے جمع ہوکر یہ نظارہ دیکھا۔ جیسے ہی برج خلیفہ پاکستانی پرچم کے رنگوں میں رنگا گیا، فضا میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے گونجنے لگے۔ اور قومی ترانے کی دُھنوں نے ماحول کو مزید جذبے سے بھر دیا۔

شرکا میں خواتین، بچے اور مرد سب نے قومی جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔ بچے قومی پرچم کے رنگوں کے لباس میں ملبوس تھے، خواتین نے سبز و سفید چوڑیاں پہنی ہوئی تھیں اور مرد حضرات ہاتھوں میں پاکستانی پرچم لہرا رہے تھے۔ تقریب میں آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ بھی کیا گیا جس نے حاضرین کو محظوظ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: نئی دہلی: پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم آزادی کی تقریب، پرچم کشائی کی گئی

شرکا کا کہنا تھا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے، جس کی قدر پردیس میں رہ کر اور زیادہ محسوس ہوتی ہے۔ ان کے مطابق، برج خلیفہ پر پاکستانی کمیونٹی کی یکجہتی، محبت اور نظم و ضبط اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ پاکستان صرف ایک ملک نہیں، بلکہ ایک جذبہ اور پہچان ہے جو دنیا کے ہر حصے میں بسنے والے پاکستانیوں کے دلوں میں روشن ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

8 اکتوبر زلزلہ: جب قوم نے مصیبتوں کو عزم و ایمان سے شکست دی، صدر زرداری

بھارت: دہلی کولکتہ ہائی وے پر ٹریفک جام کا چوتھا روز، خوردنی اشیا برباد، مسافر بے حال

’100 کروڑ دیں تو بھی کام نہیں کروں گا‘، سنجے لیلا بھنسالی کے خلاف بالی ووڈ میں نفرت کیوں بڑھ رہی ہے؟

امریکی یہودیوں کی اکثریت غزہ جنگ کی خلاف ہوگئی، اسرائیل کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیدیا

کنگ عبداللہ یونیورسٹی میں ’ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ اکیڈمک سمٹ 2025‘ کا انعقاد

ویڈیو

 وزیرستان میں سورج مکھی کی کاشت نے روزگار کی راہیں کھول دیں

تقریباً صدی قبل شکارپور کو اسپتال دینے والے اودھو داس تارا چند کی لازوال خدمات

سعودی پاک انویسٹمنٹ کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کیسے کر رہی ہے؟

کالم / تجزیہ

بیت اللہ سے

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب