ناروے کے ایک اخبار کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پچھلے ماہ ناروے کے وزیرِ خزانہ جینس اسٹولٹن برگ کو فون کر کے نہ صرف تجارتی محصولات پر بات کی بلکہ کہا کہ وہ نوبیل امن انعام چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:’میں کچھ بھی کرلوں مجھے نوبیل انعام نہیں ملے گا‘، ٹرمپ اس قدر مایوس کیوں؟
ٹرمپ کو اسرائیل، پاکستان اور کمبوڈیا سمیت کئی ممالک نے امن معاہدے یا جنگ بندی کرانے پر اس انعام کے لیے نامزد کیا ہے۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ اس اعزاز کے حقدار ہیں، جو ان سے پہلے 4 امریکی صدور کو مل چکا ہے۔
ناروے کے وزیرِ خزانہ نے تصدیق کی کہ فون پر محصولات اور اقتصادی تعاون پر بات ہوئی، لیکن باقی تفصیل بتانے سے گریز کیا۔
وائٹ ہاؤس اور نوبیل کمیٹی نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
واضح رہے کہ نوبیل انعام کے فاتحین کا اعلان اکتوبر میں اوسلو میں کیا جائے گا۔