خیبرپختونخوا: سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے جانے والا سرکاری ہیلی کاپٹر تباہ، 5 افراد شہید

جمعہ 15 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا حکومت کا ایک ہیلی کاپٹر جو سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے جارہا تھا کریش ہوگیا، جس میں سوار 5 افراد شہید ہو گئے ہیں۔

صوبائی حکومت نے تصدیق کی کہ یہ ہیلی کاپٹر سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے روانہ ہوا تھا لیکن حادثے کا شکار ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں کلاؤ برسٹ، موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی، 6 افراد جاں بحق

اعلیٰ حکام کے مطابق واقعہ چینگئی بانڈہ کے قریب سوکئی میں پیش آیا، جہاں نامعلوم وجوہات کی بنا پر ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا۔

چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ کے مطابق ہیلی کاپٹر باجوڑ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد پہنچانے جا رہا تھا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بتایا کہ خراب موسم کے باعث ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا، جس کے بعد علاقے میں فوری طور پر ریسکیو ٹیمیں روانہ

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کا ایک اور ہیلی کاپٹر اس وقت ضلع بونیر میں ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہے۔کرنے کی ہدایت کی گئی۔

ابتدائی رپورٹ: حادثے کی وجہ

دریں اثنا میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے کی ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کو موصول ہوئی ہے جس کے مطابق حادثہ خراب موسم اور شدید دھند کے باعث پیش آیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹرصبح 10 بج کر 30 منٹ پر باجوڑ سلار زئی کے لیے روانہ ہوا اور امدادی کارروائیوں سے واپسی پر ہیلی کاپٹرضلع مہمند میں حادثہ کا شکار ہوا۔ اس کی تلاش کے لیے ڈرون کیمروں کو بھی استعمال کیا گیا اور حادثے و 5 شہادتوں کی تصدیق 4 بج کر 45 منٹ پر ہوئی۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے، سیلابی ریلوں نے مختلف علاقوں میں تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں 150 کے قریب افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ملک بھر میں شدید بارشیں، نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری

پاک فوج اور سول انتظامیہ کی جانب سے مختلف علاقوں میں فلڈ ریلیف آپریشن جاری ہے، اور سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیلاب اور گندم پر سیاست کرنے والوں کو جواب ملے گا، مریم اورنگزیب کا پیپلزپارٹی پر وار

کھیل سے جنگ

’معافی مانگو‘: مریم نواز کے بیان پر پیپلزپارٹی کا سینیٹ سے بھی واک آؤٹ، قانون سازی کے بائیکاٹ کا اعلان

ٹرافی چاہیے تو بھارتی کپتان میرے دفتر آکر مجھ سے لے لیں، محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کو دوٹوک پیغام

سعودی کابینہ کا اجلاس: فلسطین کے حق میں سفارتکاری اور پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کی توثیق

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

کھیل سے جنگ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟