بیجنگ میں دنیا کے پہلے ہیومینائیڈ روبوٹ گیمز کا آغاز ہو گیا، جس میں 16 ممالک کی 280 ٹیمیں شریک ہیں۔
خبر رساں ادارے اے بی سی نیوز کے مطابق یہ 3 روزہ ایونٹ جمعہ 15 اگست کو شروع ہوا، جس میں روبوٹ فٹبال، ایتھلیٹکس، ٹیبل ٹینس سمیت مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے۔ اس کے علاوہ خصوصی مقابلوں میں دوائیں ترتیب دینا، سامان سنبھالنا اور صفائی کی خدمات فراہم کرنا بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین میں ہیومنائیڈ روبوٹس کا فٹبال میچ، انسانی ٹیموں سے زیادہ جوش و خروش پیدا کرگیا
ایونٹ کا مقصد مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے شعبے میں ہونے والی ترقی کو اجاگر کرنا ہے۔ مقابلے میں امریکا، جرمنی اور برازیل سمیت 16 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ چین کی معروف کمپنیوں ’یونی ٹری‘ اور ’فوریئر‘ کے روبوٹ بھی میدان میں ہیں۔
🇨🇳The 100-meter dash at the World Humanoid Robot Games, Beijing, China#CHINA #ROBOTICS #humanoid #HumanoidRobots pic.twitter.com/vbfJ04OgfF
— CN Wire (@Sino_Market) August 15, 2025
شریک ٹیموں میں 192 یونیورسٹیوں کی اور 88 نجی اداروں کی نمائندگی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کی پہلی روبوٹ فائٹ: پہلوانوں کے تابڑ توڑ حملوں، ناک آؤٹس نے سب کو حیران کردیا
یہ امر قابل ذکر ہے کہ رواں سال کے آغاز میں بیجنگ نے دنیا کا پہلا ہیومینائیڈ روبوٹ میراتھون بھی منعقد کیا تھا۔ حالیہ برسوں میں چین نے عمر رسیدہ آبادی اور سست معاشی نمو جیسے چیلنجز کے باعث روبوٹکس کے شعبے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران اس شعبے کو حکومت کی جانب سے 20 ارب ڈالر سے زائد کی سبسڈی دی گئی۔
Unitree H1 wins the 1500m track and field championship at the World Humanoid Robot Games (6:34.40)🏆
The video shows it sprinting. Very strategic, taking down the humans first🤣(via World Humanoid Robot Games) pic.twitter.com/jXp7qJ2ama
— CyberRobo (@CyberRobooo) August 15, 2025
انٹرنیشنل فیڈریشن آف روبوٹکس نے جمعرات کو جاری اپنے ایک تحقیقی مقالے میں کہا کہ بیجنگ نے ہیومینائیڈز کو اپنی قومی حکمت عملی کے ’مرکز‘ میں رکھا ہے اور حکومت اس شعبے میں اپنی مہارت اور عالمی مسابقت کو نمایاں کرنا چاہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین میں روبوٹس کی انسانوں کے ساتھ ریس کے دلچسپ مناظر
چینی حکومت نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے اسٹارٹ اپس کی معاونت کے لیے ایک کھرب یوآن (214 ارب ڈالر) کے فنڈ کا اعلان بھی کیا ہے۔














