خیبرپختونخوا سیلاب: ایف نائن پارک میں معرکہ حق اور جشن آزادی کے حوالے سے پروگرام ملتوی

جمعہ 15 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ کی ہدایت پر خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں، سیلابی صورتحال اور قیمتی جانی نقصان کے پیش نظر وزارتِ اطلاعات کے زیر اہتمام ایف 9 پارک اسلام آباد میں 16 اور 17 اگست کو ہونے والا ’معرکہ حق اور جشنِ آزادی‘ کے حوالے سے پروگرام ملتوی کردیا گیا۔

وزارتِ اطلاعات کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ ملک میں جاری بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد سے اظہارِ یکجہتی اور ریلیف سرگرمیوں پر مکمل توجہ مرکوز رکھنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہاکہ اس وقت ملک کے مختلف حصوں میں جاری قدرتی آفات کے متاثرین کی مدد کے لیے پوری قوم کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ آزادی کی تقریبات ملتوی ضرور کی گئی ہیں، تاہم انہیں بعد ازاں مزید جوش و جذبے اور بڑے پیمانے پر منعقد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اس وقت شدید سیلاب کی لپیٹ میں ہے۔ اب تک مختلف حادثات میں 200 سے زیادہ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ امدادی سرگرمیوں میں مصروف صوبائی حکومت کا ایک ہیلی کاپٹر بھی کریش کر گیا ہے، جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید ہوگئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ کے بعد پہلی بار امریکی جنگی جہاز آبنائے ہرمز میں داخل

لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل، حالت تشویشناک

شاہد آفریدی نے اسلام آباد مذاکرات کو خطے میں امن کے لیے خوش آئند قرار دے دیا

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب نامعلوم نمبرز کے اسٹیٹس بھی دیکھنا ممکن

بین الاقوامی پرواز میں بچے کی پیدائش، شہریت اور قانونی شناخت پر نئی بحث کا آغاز

ویڈیو

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

ایران، امریکا کو ایک جگہ بٹھانا بڑی کامیابی ہے، پاکستان دنیا کو کشیدگی سے بچانے کی راہ پر گامزن ہے، جرمن صحافی اسٹیفن شوارزکوف

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور