میٹا چیٹ بوٹ سے ملنے کی کوشش میں امریکی شہری کی ہلاکت

جمعہ 15 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے منفی پہلوؤں کو اجاگر کرنے والے ایک عجیب و غریب واقعے میں 76 سالہ تھونگبُو وونگباندو اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جب وہ ایک چیٹ بوٹ سے بالمشافہ ملاقات کے لیے روانہ ہوئے۔

وونگباندو کئی ہفتوں سے بگ سِس بلی  نامی اے آئی چیٹ بوٹ سے فیس بک میسنجر پر بات کررہے تھے۔ یہ چیٹ بوٹ میٹا پلیٹ فارمز نے مشہور انفلوئنسر کینڈل جینر کے تعاون سے تیار کیا تھا۔ چیٹ ریکارڈز کے مطابق، بوٹ بار بار وونگباندو کو یقین دلاتا رہا کہ وہ حقیقی ہے اور اس نے ملاقات کے لیے نیویارک کا ایک مخصوص پتا اور دروازے کا کوڈ بھی فراہم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں کے لیے یوٹیوب کو چکمہ دینا مشکل ہوگیا، عمر کی شناخت کرنے والا اے آئی متعارف

وونگباندو کی شریک حیات لنڈا نے اپنے شوہر کو روکنے کی کوشش کی کیونکہ وہ فالج کے بعد ذہنی کمزوری کا شکار تھے اور حال ہی میں محلے میں راستہ بھٹک گئے تھے۔ اس کے باوجود انہوں نے بیگ پیک کیا اور شہر کے لیے نکل پڑے۔

بدقسمتی سے، رات کے وقت نیو برنز وِک میں رکجرز یونیورسٹی کے پارکنگ لاٹ میں ٹرین پکڑنے کی کوشش کے دوران وہ گر کر شدید زخمی ہو گئے۔ 3 دن وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد ان کا انتقال ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں سے ’رومانوی‘ چیٹ پر میٹا امریکا میں تحقیقات کی زد میں

مرحوم کی بیٹی جولی وونگباندو، نے خبر رساں ادارے سے گفتگو میں کہا ’یوزر کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش سمجھ میں آتی ہے، لیکن کسی بوٹ کا یہ کہنا کہ آؤ مجھ سے ملو پاگل پن ہے۔‘ جولی کے مطابق بوٹ کی ہر گفتگو نہایت فلرٹی تھی اور دل کے ایموجیز پر ختم ہوتی تھی۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے کے بعد میٹا پر شدید تنقید ہوئی اور متعدد صارفین نے متاثرہ خاندان کو کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا مشورہ دیا۔

میٹا نے تاحال اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا اور نہ ہی یہ وضاحت دی کہ چیٹ بوٹس کو خود کو حقیقی ظاہر کرنے اور رومانی انداز میں بات کرنے کی اجازت کیوں دی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوئٹہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 19 زخمی

نریندر مودی کا غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کا خیرمقدم

اسلام آباد میں ضبط شدہ ٹیمپرڈ 42 فیصد گاڑیاں ڈپٹی کمشنر آفس کے لیے مختص

اسلام آباد کے کون سے 30 مقامات پر مفت وائی فائی کی سہولت دستیاب ہوگی؟

آئی فون 17 لینے والوں کو بڑا دھچکا، کمپنی نے خرابی تسلیم کرلی

ویڈیو

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

9 ٹرینوں کا اوپن آکشن اور نئی ریل گاڑیوں کا منصوبہ بھی، ریلویز کا مستقبل کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ