مس یونیورس میں حصہ لینے کے لیے فلسطین کی پہلی حسینہ میدان میں آگئی

جمعہ 15 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خوبصورتی کے عالمی مقابلے مس یونیورس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فلسطین اپنی نمائندہ کے ساتھ اسٹیج پر آئےگا۔ فلسطینی نژاد اور متحدہ عرب امارات میں مقیم حسینہ نادین ایوب رواں سال نومبر میں منعقد ہونے والے اس مقابلے میں شریک ہوں گی۔

نادین ایوب نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اور پیغام میں اپنے انتخاب کی تصدیق کی اور کہاکہ وہ اس عالمی ایونٹ کو اپنے وطن کے مسائل دنیا کے سامنے رکھنے کا ذریعہ بنائیں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nadeen Ayoub (@nadeen.m.ayoub)

یہ بھی پڑھیں: دبئی میں بطور ویٹرس کام کرنے والی لڑکی مس یونیورس فلپائنز 2025 کی امیدوار کیسے بنی؟

انہوں نے بتایا کہ وہ مقابلے میں فلسطینی ڈیزائنر ہبا عبدالکریم کا تیار کردہ روایتی لباس پہنیں گی، جس پر قومی رنگ اور نفیس کشیدہ کاری نمایاں ہے۔

تھائی لینڈ کے شہر پاک کریت میں نومبر کو ہونے والے 73ویں سالانہ مس یونیورس مقابلے میں شرکت کو نادین نے اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ان کا ملک خاص طور پر غزہ شدید بحران سے گزر رہا ہے، وہ ایسے عوام کی آواز ہیں جو خاموشی اختیار کرنے پر تیار نہیں۔ وہ ہر اس فلسطینی عورت اور بچے کی نمائندہ ہیں جن کی ہمت اور عزم دنیا کو دکھایا جانا ضروری ہے۔

نادین ایوب نے کہاکہ ہم صرف اپنے زخم نہیں بلکہ اپنی امید، حوصلے اور اس دھڑکتے دل کے وارث ہیں جو ہمارے وطن کو زندہ رکھتا ہے۔ ’ان کی شرکت اس موقع پر ہو رہی ہے جب غزہ میں 22 ماہ سے جاری جنگ نے انسانی بحران کو بدترین شکل دے دی ہے۔‘

اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق جنگ کے آغاز کے بعد سے بھوک اور غذائی قلت کی سطح بلند ترین مقام پر پہنچ چکی ہے، اور کم از کم 100 ٹرک روزانہ خوراک غزہ میں داخل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق غذائی قلت سے اب تک 239 افراد، جن میں 106 بچے شامل ہیں، جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

نادین ایوب کا پس منظر

یافا سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ نادین نے بچپن مغربی کنارے، کینیڈا اور امریکا میں گزارا۔ انہوں نے کینیڈا کی یونیورسٹی آف ویسٹرن اونٹاریو سے ادب اور نفسیات میں ڈگری حاصل کی اور فی الحال فٹنس کوچ اور غذائیت کی ماہر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔

سنہ 2022 میں مس فلسطین کا تاج اپنے نام کرنے کے بعد نادین نے فلپائن میں منعقدہ مس ارتھ مقابلے میں فلسطین کی نمائندگی کی، جہاں وہ ٹاپ فائیو میں شامل ہوئیں اور مس واٹر 2022 کا اعزاز جیتا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nadeen Ayoub (@nadeen.m.ayoub)

وہ انسانی حقوق اور ماحولیاتی تحفظ کی سرگرم کارکن بھی ہیں۔ دبئی میں انہوں نے اولِو گرین اکیڈمی قائم کی، جو متحدہ عرب امارات میں خواتین کو پائیداری اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تربیت فراہم کرنے والا پہلا ادارہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’مس یونیورس 2024‘، دنیا کی سب سے خوبصورت دوشیزہ کس ملک سے ہیں؟

نادین سیداتِ فلسطین نامی پلیٹ فارم کے ساتھ بھی منسلک ہیں، جو خواتین کو تعلیم اور بااختیار بنانے کے پروگرام چلاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

مذاکرات موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے لیے ہوں گے، محمود اچکزئی، اسمبلیوں سے استعفوں کا بھی عندیہ

کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا

آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

ویڈیو

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟