سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس اور یوکرین کی جنگ کو ختم کروا لیں اور اس عمل میں یوکرین کو اپنی زمین روس کو نہ دینی پڑے، تو وہ ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے پر تیار ہیں۔
ہیلری کلنٹن نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا کہ اگر صدر ٹرمپ اس جنگ کو ختم کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں، یوکرین کے حقوق اور زمین کا تحفظ کرتے ہیں اور روسی صدر پیوٹن کے سامنے ڈٹ جاتے ہیں، تو یہ ایک غیر معمولی کامیابی ہوگی، اور میں انہیں نوبل انعام کے لیے نامزد کروں گی۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ مچل گئے، ناروے سے نوبیل انعام کا تقاضا کر دیا
یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ٹرمپ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے الاسکا میں ملاقات کرنے جا رہے ہیں۔ ملاقات سے پہلے ٹرمپ نے کہا کہ وہ جنگ بندی چاہتے ہیں۔
ہیلری کلنٹن نے مزید کہا کہ اگر ملاقات کامیاب نہیں ہوئی تو وہ فوراً واپس آ جائیں گے۔
خیال رہے کہ 2016 کے صدارتی انتخاب میں ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن کو شکست دی تھی۔ انتخابی مہم کے دوران کلنٹن نے ٹرمپ پر روسی صدر پیوٹن کی تعریف کرنے پر کڑی تنقید بھی کی تھی۔