روسی ریاستی جوہری ادارہ روس ایٹم (Rosatom) ایران میں چھوٹے جوہری توانائی کے پلانٹس تعمیر کرنے کے امکان پر ایرانی حکام سے بات چیت کر رہا ہے۔ یہ بات جمعہ کو روس ایٹم کے سی ای او الکسی لیکھاچیف نے روسیا 1 براڈکاسٹر کو دیے گئے انٹرویو میں کہی۔
مزید پڑھیں: بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر کا دورہ پاکستان کیوں؟
لیکھاچیف کے مطابق، اس سال کے آغاز میں ایرانی شراکت داروں نے بڑی یونٹس کے بجائے چھوٹی یونٹس، بشمول سمال ماڈیولر ری ایکٹرز(SMRs)، کی تجویز دی۔
مزید پڑھیں: پاکستان بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب
انہوں نے مزید کہا کہ ایسی مذاکرات جاری ہیں اور مجھے امید ہے کہ جلد یا بدیر اس سلسلے میں معاہدے طے پا جائیں گے۔














