کھانے کو ہمیشہ گرم حالت میں کھانے کا مزہ ہی الگ ہے، لیکن ایک خاتون کا دال گرم رکھنے کا نیا طریقہ سوشل میڈیا پر زیادہ متاثر نہ کر سکا۔
یہ بھی پڑھیں:پیوٹن کے سامنے امریکی طاقت کا مظاہرہ، ویڈیو وائرل
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں خاتون دال چاول کھاتے ہوئے دکھائی دیتی ہیں۔ جب انہیں محسوس ہوا کہ دال ٹھنڈی ہو گئی ہے تو انہوں نے نہ چولہا استعمال کیا اور نہ مائیکروویو۔
اس کے بجائے وہ گیس برنر کا اسٹینڈ اٹھا کر ٹیبل پر لائیں، اس کے نیچے ایک چھوٹی موم بتی جلائی اور اوپر برتن رکھ کر دال کو گرم کرنے لگیں۔
ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا:’ کھانے کو گرم رکھنے کا بہترین طریقہ‘۔
تاہم یہ طریقہ انٹرنیٹ صارفین کو زیادہ پسند نہیں آیا۔ زیادہ تر فوڈ لورز نے اسے غیر عملی اور عجیب قرار دیا اور کہا کہ اس سے بہتر ہے کہ سیدھا کچن جا کر کھانا دوبارہ گرم کر لیا جائے۔